سری نگر// وادی کشمیر میں حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہونے کے واقعات کا گراف تشویش ناک حد تک بڑھ رہا ہے اور آئے روز کسی نہ کسی علاقے سے اس نوعیت کا واقعہ رونما ہونے کی خبریں اخباروں میں پڑھنے کو مل رہی ہیں۔
جنوبی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے اجس علاقے میں پیر کی صبح ایک جوان سال استاد کی حرکت قلب بند ہونے موت واقع ہوئی اور مذکورہ استاد کے موت کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں صف ماتم بچھ گئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وادی کشمیر میں گذشتہ 7 دنوں کے دوران 12 افراد کی موت حرکت قلب بند ہونے سے واقع ہوئی ہے۔