معروف سیاسی ،سماجی اور دینی شخصیت الحاج چوہدری علی محمد دنیا سے چل بسے

0
0

مختلف سیاسی،سماجی اور دینی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی
محمد اسحٰق عارفؔ

اخیار پور//بھلیسہ کی معروف سیاسی ،سماجی اور دینی شخصیت الحاج چوہدری علی محمد طویل علالت کے بعد اتوار کو جموں میں انتقال کر گئے۔مرحوم کی عمر75برس تھی۔مرحوم گذشتہ چند سال سے کینسر کے مہلک مرض میں مبتلاء تھے۔مرحوم گوجر برادری سے تعلق رکھنے والے بھلیسہ کے ایک اہم سیاسی لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک نامور سماجی اور پر خلوص دینی کارکن بھی تھے ۔تصوف سے اُن کی گہری دلچسپی تھی اور اُن کا شمار حضرت الحاج غلام قادر غنی پوری ؒ کے خاص مریدین میں ہوتا تھا۔مرحوم دینی اداروں کے بے لوث خادم،علماء اور صوفیا سے محبت کرنے والے اور دینی کاموں میں ہر وقت پیش پیش رہنے والوں میں سے تھے۔ مرحوم کو دینی اور دُنیاوی ہر دوعلوم پر اچھی خاصی دسترس حاصل تھی اور تاریخ پر تو اُنہیں گویا عبور حاصل تھا۔مرحوم ایک شعلہ بیاں مقرر بھی تھے اور اُن کی تقریر کو خواص و عوام میں یکساں مقبولیت حاصل تھی۔مرحوم سیاست میں بھی سرگرم رہتے تھے اور کافی عرصہ تک نیشنل کانفرنس اور اُسکے بعد کانگریس میں کانگریس سے منسلک رہے۔مرحوم کی سیاسی بصیرت کا ہر کوئی معترف تھا اور اپنی ریاست اور ملک کے ساتھ ساتھ اُن کی دُنیا کے دیگر ممالک کے سیاسی حالات پر بھی گہری نظر رہتی تھی۔مرحوم صوم و صلوٰۃ کی سختی سے پابندی کرنے والے ایک نیک سیرت انسان تھے اورتعصب اور تنگ نظری سے کوسوں دور تھے۔ اُردو زبان پر بھی اُنہیں دسترس حاصل تھی اور مختلف موضوعات پر وہ پر مغز مضامین لکھتے رہے ہیں۔مرحوم ایک معاملہ فہم انسان بھی تھے اور لوگوں کے مسائل کو حل کروانے میں پیش پیش رہتے تھے۔ مرحوم گوجر طبقہ کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والی مختلف تنظیموں سے بھی وابسطہ رہے ہیں اور گوجر بکروال ترقیاتی بورڈ کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔ مرحوم کے ریاست کا شمار ریاست کے اہم گوجر لیڈران میں ہوتا تھا اور گوجر برادری کے آواز کو اربابِ اقتدار تک پہنچانے میں وہ اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں نیزبھلسیہ کی تعمیر و ترقی کے لئے بھی وہ وقتاً فوقتاً آواز بلند کرتے رہے ہیں۔مرحوم ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے اوراپنی گوناں گوں صفات کی وجہ سے نہ صرف بھلیسہ بلکہ ریاست کے دیگر حصوں میں بھی مرحوم کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔اُن کی موت پر بھلیسہ کی مختلف سیاسی،سماجی اور دینی شخصیات نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے تعزیت کی ہے۔الحاج چوہدری علی محمد کی موت پر بھلیسہ کی مختلف سیاسی،سماجی اور دینی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے جن میں مہتمم جامعہ غنیۃ العلوم اخیار پور الحاج برھان القادر غنی پوری،سابق ریاستی وزیر غلام محمد سروڑی،ضلع ترقیاتی کونسل ممبر ان محمد اقبال کوہلی،ندیم شریف نیاز اور معراج ملک،چوہدری دل میر کے اے ایس،دین محمد آفاقی کے اے ایس،بزرگ سماجی و دینی شخصیت الحاج دوست محمد وانی،صدر مدرس جامعہ غنیۃ العلوم اخیار پور مفتی شبیر احمد قاسمی،ہیڈ ماسٹر عبد المجید وانی،انسپائر بھلیسہ ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر فرحت عباس اور صدر ویشن سنگھ پریہار، ایجوکیشنل سوسائٹی بھلیسہ کے چیئرمین محمد ایوب زرگر،ٹریڈ یونین لیڈران اسحٰق رشید ملک و جماعت علی آگاہ،شاہین ٹرسٹ کے چیئرمین تسلیم جاوید وانی کے اے ایس اور صدر توصیف احمد ملک،ناظم غنیۃ العلوم اور راحت ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین الحاج غلام نبی وانی، جاوید اختر وانی،محمد اسلم ملک،انسپکٹر فاروق احمد وانی،چوہدری سلام دین،محمد رفیع چوہدری، کانگریس لیڈرمحمد اقبال ملک،مشتاق احمد ملک،ارشاد احمد وانی،مسرت حسین نیائک،یونس رشید ملک،الطاف حسین ملک اور شاہ دین نیائک،نیشنل کانفرنس لیڈر ان عمر دین نیائک اور محمد حنیف ملک،محمد اسلم کوہلی جے ای پی ڈی ڈی،ریٹائرڈ رینج آفیسر شیخ ظفر اللہ،ڈاکٹر جاوید اقبال،بشارت حسین ملک،پی ڈی پی یوتھ لیڈر وسیم ٹاک،بی جے پی لیڈر منیر احمد شیخ،دانش ملک سرپنچ،برکت علی بٹ سرپنچ،محمد اشرف بٹ سرپنچ،بھاگ حسین شبنم،محمد یٰسین حقانی،متعد دیگر سیاسی و سماجی کارکنان اور بھلیسہ کی اساتذہ برادری شامل ہے۔تعزیتی بیانات میں کہا گیا ہے کہ مرحوم علی محمد کی موت سے نہ صرف بھلیسہ بلکہ پورے خطۂ چناب میں ایک ایسا خلاء پیدا ہوا ہے جس کا فوری طور پُر ہونا بہت مشکل ہے۔مرحوم بھلیسہ کی غریب عوام کی آواز تھے اور مختلف پلیٹ فارموں سے وہ برسوں سے اس آواز کو بلند کرتے رہے ہیں۔سوشیل میڈیا پر تعزیت کنندگان نے اُنہیں ایک بے باک اور نڈر لیڈر اور بے لوث دینی اور سماجی کارکن قرار دیا ہے جن کے دل میں غریب لوگوں کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔اُنہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبرِ جمیل کی دُعا کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا