کواڑ کی پنچائت کواڑٹنزی میں تین روز سے ٹرانسفارمر خراب

0
0

عوامی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے ،متعلقہ محکمہ خبر لے:سرپنچ زینہ بیگم
ہردیو مہناس

کشتواڑ ؍؍کشتواڑ کے چند کلو میٹر کی دوری پرآباد کواڑ کی پنچایت کواڑ ٹنزی کی سرپنچ زینہ بیگم نے نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ گائوں کواڑ میں گزشتہ تین روز سے ٹرانسفارمر خراب پڑا ہوا ہے اور لوگ محکمہ بجلی کے افسوسناک روئیے سے پریشان ہیں۔انہوںنے کہاکہ موسم سرما میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔وہیں موصوفہ نے متعلقہ محکمہ کے ایکس ای این پر زور دیتے ہوئے کہاکہ علاقہ کی عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹرانسفارمر فراہم کیا جائے تاکہ عوامی مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا