ضلع ریاسی کے ندی نالوں اور دریاؤں سے ریت اور بجری نکالنے کی اجازت

0
0

عوام کو مایوسی کے سواء کچھ حاصل نہیں ہوا :لون ریاض
لازوال ڈیسک

ریاسی // جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع ریاسی میں بھی گزشتہ ایک سال سے دریاؤں ،ندی، نالوں سے ریت بجری نکالنے پر پابندی عائد ہے لیکن آج جب ریت بجری نکالنے کی اجازت ملی تو بہت ہی افسوس ناک فیصلہ سامنے آیاجہاں ضلع ریاسی میں دس روپے فٹ کے حساب سے ریت فراہم کی جائے گی اور ہر ضلع میں الگ دام ہونگے ۔اس سلسلے میں سماجی کارکن لون ریاض نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ پہلے پندرہ سولہ ہزار میں ایک گاڑی ریت کی گھر پہنچتی تھی اب اس میں مزید اضافہ ہو کر کم از کم بیس ہزار روپیہ ایک گاڑی ریت کی ہو گئی ہے جو کسی مصیبت سے کم نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت کی طرف پی ایم اے وئی اسکیم کے تحت ڈیڑھ لاکھ روپئے مکان کی تعمیر کیلئے دئے جاتے ہیں لیکن یہاں صرف ریت ہی ڈیڑھ لاکھ کی بن جاتی ہے اور مکان بنانا کسی مصیبت سے کم نہیں ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا