پنچایت ناڑیاں کی عوام کا اپنے سرپنچ کی دھاندلیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

0
0

فاریسٹ رائٹ ایکٹ کمیٹی کی تشکیل نوکا مطالبہ کیا
سرفرازقادری

مینڈھر // پنتھر پارٹی کے ضلع صدر بشیر احمد خان کے گھر پر پنچایت ناڑیاں کی عوام کا اجلاس منعقد ہوا جہاںانہوں نے سرپنچ وکرم گپتا پر الزام عائدکرتے ہوئے کہا کہ سرکار کی طرف سے فاریسٹ رائٹ ایکٹ کے تحت بنائی گئی کمیٹی عوام کو اطلاع دیئے بغیر اپنی مرضی ومطلب کے لوگوں کی بنائی گئی ہے جو عوام کو منظور نہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس کمیٹی کو از سر نو تشکیل دیا جائے ۔وہیںعوام نے مزکورہ سرپنچ پر عوامی فنڈز کے خورد برد اور اقتدار کا ناجائز استعمال کرنے کا بھی الزام عائد کیا اور ضلع انتظامیہ سے اسکی تحقیق کا مطالبہ کیا ۔عوامی حلقوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات کوجلد پورا نہ کیاگیا تو ہم سڑکوںپر اتر کر احتجاج کریں گے۔واضح رہے اجلاس میںکثیر تعداد میں عوام ناڑیاں نے شرکت کی ۔وہیںپنچ محمد پرویز وارڈ نمبر 3، پنچ شہراز احمد وارڈ نمبر 4، نائب سرپنچ محمد اسلم ،ڈاکٹر علی اصغر خان، محمد نظار خان، عبدالغنی ،محمد صغیرخان، محمد ایاز، عبدالخالق ،محمد یوسف ،عسران خان، طارق خان، نصیر خان اورچوہدری مشتاق موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا