113نئے مثبت معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک1,18,617مریض شفایا ب

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے113نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے57کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 56کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد1,22,538تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران دو نوں صوبوں سے تعلق رکھنے والے 01کووِڈ مریض بھی فوت ہوگیا ہے جس کا تعلق صوبہ کشمیر سے ہے ۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,22,538معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے2,011سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,18,617اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,910تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,199کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور711کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید195فرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے54اَفراداور کشمیر صوبے کے141اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 40,87,291ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 10؍جنوری 2021 ئ؁ کی شام تک 39,64,753نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک9,52,069افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں29,839اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔2,011 اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ32,567اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب8,85,742اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں18نئے معاملات درج کئے گئے جب کہ اَب تک ضلع میں کورونا وائرس کے25,596معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے263سرگرم معاملات ہیں ۔24,882مریض صحتیاب ہوئے ہیں( آج72مریض کی صحتیابی کے ساتھ) جبکہ451 اَفرادکی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بارہمولہ میں اَب تک کورونامریضوں کی تعداد8,033ہوئی ہیں (06نئے معاملات سمیت )جن میں سے 83سرگرم معاملات ہیں اور172مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 7,778صحتیاب ہوئے ہیں ۔اُدھرضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 7,674ہوئی ہیںجن میں سے 77سرگرم معاملات ہیں اور 7,486صحتیاب ہوئے ہیں(12مریض کی صحتیابی کے ساتھ)جبکہ111کی موت واقع ہوئی ہے ۔ ضلعکپو ا ڑہ میں 5,596معاملات درج کئے گئے ہیں(03نئے معاملات سمیت ) اور90سرگرم معاملات ہیں اور5,412صحتیاب ہوئے ہیں( آج08مریض کی صحتیابی کے ساتھ)جبکہ 94کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع پلوامہضلع میں کووِڈ ۔19کے5,637معاملات کی تصدیق ہوئی ہے( 04نئے معاملات سمیت ) جن میں سے 140سرگرم معاملات ہیں اور88مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 5,409صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع اننت ناگ میں 4,833مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں77سرگرم ہیں۔ 4,672شفایاب ہوئے ہیں( آج04مریض کی صحتیابی کے ساتھ) اور84موت واقع ہوئی ہے۔ضلع با نڈ ی پورہ میں اب تک4,668مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے46سرگرم معاملات ہیں ۔4,561مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 61کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلعگا ند ربل میں کل4,533معاملات سامنے آئے ہیں جن میں93سرگرم معاملات ہیںاور 4,394 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں. 46کی موت واقع ہوئی ہے ۔ضلع کولگام میں2669مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں52سرگرم معاملات ہیںاور 2,564صحتیاب ہوئے ہیںاور53کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ضلع شوپیان میں 2,532مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں98سرگرم ہیں اور 2,395صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 39کی موت واقع ہوئی ہے۔اِسی طرح جموں میں وائر س کے 24,345مثبت معاملات پائے گئے ہیں( 48نئے معاملات سمیت ) جن میں488سرگرم معاملات ہیںاور23,493صحت یاب ہوئے ہیں( آج32مریض کی صحتیابی کے ساتھ)اور364کی موت واقع ہوئی ہے ۔ اود ھمپور ضلع میں اَب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 4,161ہوئی ہیں جن میں سے 99معاملات سرگرم ہیں۔4,005اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ57کی موت واقع ہوئی ہے۔ راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک3,858 مثبت معاملات سامنے آئے جن میں سے66اَفراد سرگرم ہیںاور3,737اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ( آج13مریض کی صحتیابی کے ساتھ)جبکہ55کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع ڈ وڈ ہ میں3,422عاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے42معاملات سرگرم ہیں جبکہ3,316مریض پوری طرح شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 64مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلعکٹھوعہ میں3,235معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے23معاملات سرگرم ہیں3,162اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں( آج06مریض کی صحتیابی کے ساتھ)جبکہ50کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع کشتوا ڑ میں2,728مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں18سرگرم معاملات ہیں اور 2,688اَفراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ22کی موت واقع ہوئی ہے اورضلع سا نبہ میں 2,802معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 179سرگرم معاملات ہیں اور2,584شفایاب ہوئے ہیں جبکہ39 کی موت واقع ہوئی ہے۔اِس طرح پونچھ میں2,467معاملے سامنے آئے ہیں جن میں 35سرگرم معاملات ہیں جبکہ2,408مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 24کی موت واقع ہوئی ہے۔دریں اثناضلع رام بن میں2,118معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 27سرگرم معاملات ہیں اور2,070شفایاب ہوئے ہیں جبکہ21کی موت واقع ہوئی ہے۔ اور ریا سی میں بھی1,631معاملات سامنے آئے ہیں۔اِن میں15سرگرم ہیں اور1,601مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 15کی موت واقع ہوئی ہے۔بلیٹن میںکہا گیاہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔مرکزی حکومت یونین ٹریٹری میں کووِڈ۔19 کی بڑھتی ہوئی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور کووِڈ۔ 19 کے پھیلاؤ اور مثبت معاملات کے بہتر کلینیکل اِنتظام کو مؤثر طریقے سے شامل کرنے میں ہر طرح کی مدد فراہم کررہی ہے۔جموں و کشمیر کے باشندوں کے لئے نیشنل ٹیلی کنسلٹیشن سروس کے تحت ماہرین اور ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے ذریعہ مفت عمومی او پی ڈی خدمات کا آغاز کیا گیا ہے۔ لوگ ویب پورٹل https://esanjeevaniopd.in/.پر آن لائن اِندراج کرکے گھرسے اِن خدمات کا فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔ خدمات سوموار سے سنیچروار صبح 10 بجے سے شام 4بجے تک دستیاب ہیں۔ لوگ گوگل پلے سٹور سےesanjeevaniOPD ایپ بھی ڈاؤن لوڈ اور اِنس ٹال کرسکتے ہیں۔ جی ایم سی ہسپتال جموں کی ایمرجنسی سے باہرکووِڈ۔19 کے لئے چوبیسوں گھنٹے ریپڈ اینٹی جَن ٹیسٹنگ کی سہولیت شروع کردی گئی ہے ۔ جی ایم سی جموں کے ایمرجنسی وِنگ میں مریضوںکی علاحدگی کے لئے یہ سہولیت بہت کارآمد ثابت ہوگی۔ گورنمنٹ کے ایسوسی ایٹیڈ ہسپتالوں میں داخل ہونے والے کووِڈ۔19 مثبت مریضوں سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے چوبیسوں گھنٹے میڈیکل کالج جموں اور گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر جموں میںکووِڈ کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔ مریض یا تیمار دار اِن فون نمبرات0191– 258 5444 (کنٹرول روم) ، ایکسچینج0191-258 2626 /258 5542/258 4290/258 4291/258 4292/258 4293/258 4294پررابطہ قائم کرکے مدد طلب کرسکتے ہیں۔اَیڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19سے بچائو کے لئے باقی لوگوں سے کم اَز کم دو میٹر کا جسمانی فاصلہ قائم کرنے اور بار بار پانی سے ہاتھ دھونے یا الکوہل پر مبنی ہینڈ سینی ٹائزر سے ہاتھ صاف کرنے سے اِنسان اِس بیماری سے محفوظ رہ سکتا ہے۔عوامی مقامات اور کام کی جگہوں پر سماجی دُوری کے لئے ایک اِقدام کے طور پر چہرے کا اِحاطہ کرنا لازمی ہے۔بلیٹن میں مزید بتایا گیا کہ کووِڈ۔19 کی اِبتدا میں ہی تشخیص سے یہ وَبامزید پھیلنے سے روکی جاسکتی ہے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ذمہ داری کا ثبوت دے کر جاری اَیڈوائزری پر سختی سے کاربندرہیں اور کووِڈ۔19بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر اُسے نہ چھپائیں کیوں کہ اِس سے ایسے اَفراد کے اَفراد خانہ کے ساتھ ساتھ اُن کی اَپنی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔بخار ، کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف کی علامات ظاہر ہوتے ہی کووِڈ۔19 ہیلپ لائینوں پر رابطہ قائم کر کے طبی مشورہ حاصل کی جاسکتی ہے۔دریں اَثنا ٔمیڈیا بلیٹن میں جاری اَیڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19 ایک اِنتہائی پھیلنے والی بیماری ہے جو کسی کو بھی اپنی چپیٹ میں لے سکتی ہے اور اِس سے بچنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وائرس سے دور رہ جائے۔اَیڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بیماری سے بچنے کے لئے گھروں میں رہیں اور سماجی دُوری پر عمل کریں۔ذاتی صفائی ستھرائی کے حوالے سے اَیڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بار بار صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں اور کھانسی چھینکتے وقت اَپنا منھ ڈھانپ لیں۔اَیڈ وائزر ی میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی کے ایسے اَفراد کے رابطے میں نہ آئیں جو بخار یا کھانسی میں مبتلا ہو اور اگر کوئی بھی شخص بخار ، کھانسی میں مبتلا ہو اور اُسے سانس لینے میں مشکل آتی ہوتو وہ طبی صلاح و مشور ہ لیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔دریں اثنأ لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اَپنی دہلیز پر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔اِس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروائرس(کووِڈ۔19)سے متعلق جانکاری اِن نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔بلیٹن میں بتایا گیا کہ ڈائریکٹوریٹ آف اِنڈین سسٹم آف میڈ یسن جے اینڈ کے آیوش اَدویات کو تقسیم کررہی ہے جس میں قوت مدافعت بڑھا دینے والی،امیونو موڈلیٹر ، دافع تکسید (اینٹی آکسیڈینٹ)، دافع دبائو(اینٹی سٹریس) ،مقوی استحالہ( میٹابولزم ریگولیٹر) ، دافع حساسیت (اینٹی الرجک) ، بخار کو کم کرنے والی(اینٹی پائیرٹِک) ، دافع سعال( اینٹی ٹیشو) ، پھیپھڑوںکی راحت وغیر ہ ادویات شامل ہیں کووِڈ۔19 وَبائی اَمراض کے دوران دی جاتی ہے۔ محکمہ اَب تک 12.32 لاکھ لوگوں کو اَدویات فراہم کرچکا ہے جس میں مختلف فرنٹ لائن ورکر ، سینئر شہری، پی آرآئیز ، پولیس ،نیم فوجی شخصیات اور عام لوگ شامل ہیں۔ بلیٹن میں مزید بتایا گیا کہ اَحتیاطی تدابیر اور یوگا تھراپی کا لوگوں کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ وہ طرزِ زندگی اور ذہنی عوارض کا خیال رکھیں تاکہ اِس وَبائی مرض کے دوران جسمانی اور ذہنی صحت کو یقینی بنایا جاسکے۔لوگوں سے کہا کیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی اَیڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔ لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ سرکار کی جانب سے فراہم کی جانے والی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نہ اَفواہیں پھیلائیں اور نہ اُن پر کان دھریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا