بھاجپا منڈل تربیتی کیمپ کاہوا اختتام

0
0

ہر جگہ عوامی خدما ت انجام دی جائیں:اشوک کول
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں مشرق میں بھاجپا کارکنان کیلئے دو روزہ منڈل تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا آج یہاں اختتام ہوا جہاں پارٹی کے سینئر لیڈران نے کارکنان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہر جگہ عوامی خدمات انجام دی جائیں۔واضح رہے اس تربیتی کیمپ کا افتتاح بھاجپا سینئر نائب صدر یدھویر سیٹھی نے سنیچر کو کیا تھا جس کی اختتامی تقریب میں بھاجپا جنرل سیکریٹری اشوک کول نے پارٹی کارکنان سے تبادلہ خیال کیا ۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کول نے کہا کہ بھاجپا نے قومیت، اچھی انتظامیہ اور غرباء کی ترقی کیلئے کام کیا ہے ۔انہوںنے پارٹی کارکنان پر زور دیتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر یو ٹی کے ہر کونے میں عوامی کام انجام دئے جائیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا