کہاموسمی صورتحال کے پیش نظر پہلے پسماندہ علاقہ جات کی عوام کو مفت ٹیکہ کاری کی جائے
لازوال ڈیسک
ادھمپور؍؍گلوبل ہیومن رائٹس ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری ایچ آر رحمن نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر کو کرونا سے پاک کرنے کیلئے عوام کو مفت کرونا ٹیکہ کاری کی جائے ۔انہوںنے مزید کہاکہ اس ٹرائل کو شفاف انداز میں یو ٹی کے ہر کونے میں انجام دیا جائے ۔اس سلسلے میں چیئرمین جی ایچ آر ٹی ڈاکٹر ایم آر بھماگی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم کووڈ ٹیکہ کاری کے ٹرائل میں جموں وکشمیر انتظامیہ کا تعاون کرنا چاہتے ہیں ۔اس سلسلے میں جی ایچ آر ٹی کی ٹیم نے ایل جی جموں وکشمیراوررکن پارلیمان ڈاکٹر جتندر سنگھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پہلے پسماندہ علاقہ جات کی عوام کو مفت ٹیکہ کاری کی جائے کیونکہ موسمی صورتحال کے چلتے ان لوگوں کو باہر آنا آسان نہیں ہے ۔