بلونت ٹھاکر کا ہندی ڈرامہ’آگ‘ دکھایا گیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍نٹرنگ کے اتوار تھیٹر کا انعقاد یہاں جموں کے رانی پارک میں نیرج کانت کی ہدایات پر منعقد کیا گیا جس میں بلونت ٹھاکر کا ہندی ڈرامہ ’آگ ‘ دکھایا گیا ۔واضح رہے اس ڈرامے میں منشیات کو نسلوں کی تباہی کا باعث بتایا گیا ۔آج کے اس تریق یافتہ دور میں جہاں انسان نے ترقی کر لی ہے ،وہیں آج کی نسل نو یعنی نوجوان منشیات جیسی سماجی علت کی جانب جا رہے ہیں ۔آگ نامی اس ہندی ڈرامے میں کئی تجربات کو پیش کیا گیا ہے جہاں منشیات کو آگ کی رفتار پھیلنے کی عکاسی کی گئی ہے ۔وہیں ڈرامے میں بلونت ٹھاکر نے نسل نوسے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ منشیات سے خود کو بچائیں ۔واضح رہے اس ڈرامے میں نیرج کانت، بریجیش اوتار شرما، سوشنت سنگھ چاڑک، ابھینو شرما، کلدیپ انگرال و دیگران نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔