محکمہ بجلی کے ملازمین طرح طرح کے مشکلات سے دوچار

0
0

سازسامان کی قلت،تنخواہوں کی فراہم اور مستقلی کے منتظر
سرینگر؍؍وادی کشمیر میںشدید برف باری کے باوجود پلوامہ میںمحکمہ بجلی سے وابستہ ملازمین خاص کر ڈیلی ویجروں نے دن رات کام کر کے لوگوں کے گھروں کو روشن کیا ہے تاہم مزکورہ ملازمین تنخواہوں کی عدم فراہمی،نوکریوں میں مستقلی اور ڈیوٹی کے لئے ضروری ساز و سامان کی عدم موجود گی کے باعث سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس) کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے بجلی ملازمین نے بتایا انہوں نے ہر وقت کی طرح حالیہ برف باری کے دوان دن رات کا م کر کے لوگوں کو بنا کسی مشکلات کے بجلی سپلائی بحال کی ہے ۔اس دوران ایکٹرکل ائمپلائز یونین پلوامہ شوپیان کے ضلع صدر میر امتیاز راجپوری پی ڈی ڈی سے وابستہ ملازمین نے دن رات کام کر کے برفباری کے پہلے ہی دن بجلی بحال کی ہے ۔انہوں نے بتایاساز سامان نہ ہونے کی واجہ سے عملے کو مشکلاتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا جہاں ملازمین خوش اسلوبی سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں وہی دوسری جانب وہ پانچ کی تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے وہ سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ شدید برفباری کے باوجود برف کے پہلے ہی دن پلوامہ میں بجلی بحال کرنے محکمہ سے وابستہ ٹی ڈی ایل اور پی ڈی ایل ملازمین نے شدید برفباری میں دن رات کام کیا انہوں نے کہا بنیادی ساز سامان نہ ہونے کی وجہ سے وہ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نیڈ بیس پر کام کرنے والے افراد کی نوکری کو باقاعدہ بنانے کا مطالبہ کیا ضلع صدر میر امتیاز راجپوری نے مزید کہا کہ دوران ڈیو ٹی جن کو حادثات پش آیاسرکاری ان کی طرف کوئی توجہ نہیں دی رہی ہے ۔انہوں نے ان ملازمین کو رلیف فراہم کرنے کا ،طالبہ کیا ہے انہوں نے گورنر سے مطالبہ کیا ہے اس محکمہ کے ملازمین کی طرف توجہ دیا جاے اور ہمارے مطالبات کو حل کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا