واشنگٹن امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اقتدار سے ہٹانے کے لئے 25 ویں ترمیم کے استعمال سے انکار نہیں کیا ہے۔
سی این این نے ذرائع کے حوالہ سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اگر مسٹر ٹرمپ کا طرز عمل مزید بے قابو ہو گیا تو انہیں 25 ویں ترمیم کے تحت عہدے سے ہٹا یا جاسکتا ہے۔
امریکہ میں 25ویں ترمیم کے ذریعہ صدر کو عہدہ سے ہٹائے جانے کیلئے نائب صدر اور اکثریتی کابینہ کو اختیار حاصل ہے ۔