جنگلات حقوق قانون کے لئے کمیٹیاں کچھ خوشیوں اور کچھ تلخیوں کے بیچ مرتب

0
0

اڑائی ملکاں میں حاجی عارف چیئرمین نواز ملک سیکرٹری منتخب
ریاض ملک

منڈی؍؍منڈی کے تینوں بلاکوں میں جنگلات حقوق قانون کے کمیٹیاں بنانے کا کام کچھ تلخیوں اور کچھ خوشیوں کے بیچ جاری ہے۔شائید آئیندہ پیر سے ان ممبران کو تربیت کا سلسلہ بھی شروع کیا جارہاہے۔ ان کمیٹیوں کی تشکیل سے جہاں شیڈولڈ ٹرائب میں خوشی ہے۔وہیں عام لوگوں کو ان کمیٹیوں کی تشکیل اور قانون سے سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔ اڑائی ملکاں میں جنگلات حقوق قانون کی کمیٹی تشکیل دی گئی۔جس میں متفقہ طور پر تمام ممبران کی تائید وتجویز اے حاجی محمد عارف خان کو چیئرمین جبکہ نواز شریف ملک کو سیکریٹری مقرر کیاگیا۔ اس حوالے سے جہاں حاجی محمد عارف نے اپناتعان اور اعتماد دیے جانے پر عوام کا شکریہ اداکیا۔ اور مرکزی سرکار کا اس قانون کے نفاذ، پر شکریہ اداکیا۔وہی سرپنچ حلقہ پنچائیت اڑائی ملکاں محمد اسلم ملک نے بھی چیرمین، سیکرٹری اور دیگر ممبران کو مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ عوام کابھی شکریہ اداکیا۔جنہوں نے شدید سردی کے باوجود اس کمیٹی کی تشکیل میں اپناتعاون دیا۔انہوں نے تمام ممبران سے عوام کے اعتماد پر کھرااترنے کی مانگ کرتے ہوے کھلے زہین سے کام کرنے پر زور دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا