بانہال بازارکے لُٹیروں کاگروہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

0
0

بانہال چوری واردات میں پولیس کو بڑی کامیابی، پانچ چور گرفتار،لوٹا ہوا سامان اور نقدی برآمد
ملک شاکر

بانہال؍؍ بانہال میں 6 اور 7 جنوری کی درمیانی شب چوری کی واردات پیش آئی تھی جس میں چوروں نے بانہال میں پندرہ دکانوں کو لوٹا جس کے بعد تاجروں نے دھرنا دیا اور پولیس نے انہیں یقین دلایا کہ بہت ہی جلد چوروں پر شکنجہ کسا جائے گا اور انہیں گرفتار کیا جائے گا اور پولیس کی جانب سے کئے گئے وعدے کے بعد دھرنا ہٹایا گیا جس کے بعد پولیس نے بہت کم وقت کے اندر لگ بھگ چھ گھنٹے کے اندر چوروں پر شکنجہ کسا اور اس کارروائی میں پانچ چوروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جنہوں نے اپنا جرم قبول کر لیا اور اس کارروائی میں ان چوروں سے کافی مقدار میں لوٹا ہوا سامان اور نقدی پیسہ بھی برآمد کیا گیا پولیس کی جانب سے کی گئی اس کارروائی پر بانہال کی عوام اور تاجروں نے بانہال پولیس کی سراہنا کی ہے اور مبارکباد بھی پیش کی جس طرح پولیس کو ایک بہت بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔اسی سلسلے میں ایس ایس پی رام بن حسیب الرحمان نے پولیس اسٹیشن بانہال میں پریس کانفرنس کی اور انہوں نے کہا کہ پانچ چوروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کا ایک بہت بڑا گروپ تھا جس میں ابھی بھی ان کے گروپ سے وابستہ کچھ اور افراد کی گرفتاری باقی ہے اور انہوں نے بانہال کے علاوہ وادی کشمیر کے قاضی گھنڈ ، رامبن، اور بٹوت میں بھی چوریوں کو انجام دیا ہے اور آخر میں انہوں نے بانہال میں چوری کو انجام دیا اور پولیس کو ان کے خلاف سراغ ملے اور ایک طریقے کار کے تحت پولیس نے ان پانچ افراد کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی رامبن حسیب الرحمان نے مذید کہا کہ پولیس کو ایک ہفتہ سے ان کی تلاش جاری تھی اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش بھی مسلسل جاری تھی جس کا نتیجہ یہ ہے کہ ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور ان کے ساتھ ملوث باقی افراد کو بھی بہت ہی جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور انہیں کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا اور پولیس اس سلسلے میں اس کڑاکے دار سردی میں بھی چاک و چوبند ہے اور اپنے گشت جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ مستقبل میں ایسا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے اور عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ پولیس ہر وقت ان کے ساتھ ہے اور عوام کے لیے ہر وقت چاک و چوبند ہے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا