احسان انقلابی
مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر کی پنچائت ڈھرانہ لوہر میں فوج کی طرف سے ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مینڈھر گونیرئس 101فیلڈ ریجمنٹ جو مینڈھر میں تعینات ہے ۔انہوں نے ڈھرانہ لوہر میں لوگوں کی سہولیات کیلئے ایک مفت میڈیکل کیمپ لگایا جس میں بیمار لوگوں کو دیکھنے کیلئے کئی ڈاکٹر موجود تھے میڈیکل کیمپ کو دیکھتے ہوئے بڑی تعد اد میں ڈھرانہ پنچائت اور اس کے گرد ونواح سے لوگوں نے مفت میڈیکل کیمپ میں پہنچ کر چیک اپ کروایا اور ادویات بھی لی اس دوران مقامی فوجی یونٹ کے کیمپ لگانے پر علاقہ کے سرپنچ اور کئی معززین نے فوج کا شکریہ اداء کیا اس دوران مقامی سرپنچ حاجی شارق خان نے فوج کا شکریہ اداء کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سرحدی علاقہ ہے جہاں پر فوج اس قسم کے کیمپ ہمیشہ لگاتی ہے لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ سرحدی علاقہ کے اندر فوج کو مزید اور کیمپ بھی لگانے چاہئے تاکہ بزرگ لوگ ہسپتالوں تک نہیں پہنچ سکتے انکو فائدہ مل سکے اس دوران کیمپ میں آئے ہوئے لوگوں کا فوج نے شکریہ اداء کیا ۔