سرفرازقادری
مینڈھر؍؍سب ڈویژن میڈھر کی بلاک منکوٹ کی پنچائت مگیاد کہنی کے نائب سرپنچ محمد سجاد کھٹانہ نے پنچائت چیرمین محمد شکیل پنچ کبیرشاہ پنچ خادم حسین ان حضرات کے ہمراہ ایس ڈی ایم مینڈھر کے پاس حاضر ہو کر کہاکہ مگیاد کہنی میں جو غلام سبا کمیٹی بنائی ہے۔ اس میں سب ملازم لوگ ملے ہوئے ہیں ۔انہوں نے ایس ڈی ایم کے پاس ایک درخواست پیش کی اور کہا کہ جو یہ کمیٹی بنی ہے اس کو کالعدم قرار دیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر اس کمیٹی کو کالعدم نا قرار دیا تو ہم اس احتجاج کو جاری رکھیں گے اور پوری عوام گھروں سے نکل کر سڑکوں پر آکر احتجاج میں شامل ہو گی وہاں مینڈھر سے واپس منکوٹ بی ڈی او دفتر میں پہنچے اور بی ڈی او دفتر کے باہر جم کر احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی۔