شوپیاں کے نوجوان کی ہلاکت کےخلاف مکمل بند

0
0

ترال قصبے میں جنگجوﺅںکی ہلاکت کی وجہ سے چوتھے روز بھی رہی ہڑتال
فیروز لون
شوپیانضلع اننت ناگ میں جمعرات کو بعد دوپہرجنگجوﺅں کی طرف سے جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ پارٹی پر حملے کے دوران ضلع شوپیاں سے وابستہ ایک عام شہری کی ہلاکت کی وجہ سے ضلع شوپیان میں جمعہ کے روز مکمل ہڑتال رہی۔ دکانیں اور دیگر کاروباری سرگرمیاں مکمل بند رہنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں سے ٹریفک کا نظام بھی معطل رہا۔اسکولوں اور کالجوں میں بھی تدریسی وغیرہ تدریسی کام کاج کے معطل رہنے کے علاوہ سرکاری دفاتر میں بھی ملازمین کی حاضری میں بھی کمی دیکھنے کو ملی۔واضع رہے کہ جمعرات کو جیسے ہی مہلوک نوجوان شفاق شاہ ساکنہ شوپیان کی لاش جب شوپیاں پہنچی تو لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اس کے جنازے میں شرکت کی اور اس کو اشکبار آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا۔اس دوران جمعرات کو دیر شام تک نوجوانوں اور پولیس کے مابین جھڑپیں بھی ہوئی جس دوران نوجوانوں کی طرف سے سنگبازی کے استعمال کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغنے کے ساتھ ساتھ ہوائی فائیرنگ بھی کرنی پڑی جس کے نتیجے میں قصبہ میں کافی دیر تک حالات کشیدہ رہے۔پلوامہ ضلع کے ترال قصبے میں منگل کے روز ترال کے جنگلوں میں دو مقامی اور دو غیر ملکی ملی ٹینٹوں کی ہلاکت کے بعد آج مسلسل چوتھے روز بھی مکمل ہڑتال رہی ۔واضع رہے کہ دن بھر چلے اس آپریشن میں چار ملی ٹینٹوں کے علاوہ دو سیکورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوے تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا