ایس ڈی ایم کا عوام کیساتھ غیرنامناسب برتاؤ

0
0

الزامات کی تحقیقات کی جائے اورمتعلقہ مجسٹریٹ کیخلاف سخت کاروائی کی جائے:محمد اسحاق
بابر نفیس

ڈوڈہ؍؍ضلع ڈوڈہ کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ گندو ڈاکٹر پریتم لال تھاپا پرمحمد اسحاق نامی ایک شخص نے غیرمناسب برتائوکاالزام عائدکیاہے۔اسحاق نامی شہری نے کہاکہکہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ ایک مجسٹریٹ کے منہ سے گالی گلوچ ناشائستہ الفاظ کا استعمال کیاجاتاہے جو کہ ایک ذمہ دار شخص کو شبہ نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ دو سال قبل متعلقہ آفیسر سب ڈویژن گندو میں تعینات ہوئے تھے لیکن تب سے لیکر آج تک جب بھی کوئی مظلوم اپنی فریاد ان کے پاس لے کے جاتا ہے تو وہاں اس شخص کے ساتھ ایس ڈی ایم کی جانب سے غیر مناسب برتائو اور بدسلوکی کی جاتی ہے۔محمد اسحاق نے کہا ’’میں دونوں آنکھوں سے نابینا ہوں چلنے پھرنے میں دقت آتی ہے جس کی وجہ سے میںنے ایک سائل کو اپنا کاغذ متعلقہ آفیسر سے دستخط کرانے بھیجا تھا لیکن وہاں جس طرح سے ایس ڈی ایم کے منہ سے گالی گلوچ کی،جس کی وجہ سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ متعلقہ مجسٹریٹ عوام کے تئیں کام کرنے کا کتنا دلچسپی دیتا ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ مجسٹریٹ نے غیر شائستہ الفاظ کا استعمال کیا بلکہ آج سے قبل بھی کئی مرتبہ انہوں نے عوام کی آواز کو اٹھانے کے بجائے دبانے کی کوشیش کرتا رہا جس کی وجہ عوام نے ان کے خلاف احتجاج بھی کیا ایل جی کے پاس تحریری طور پر شکایت بھی درج کرائی لیکن آج تک کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔انہوں نے گورنر و ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ سے اس بات کی تحقیقات کرنے اور متعلقہ مجسٹریٹ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کی اپیل کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا