کشمیر میں تازہ برفباری شروع، معمولات متاثر

0
0

سری نگر،// محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین بر عکس وادی کشمیر میں ہفتے کی صبح تازہ برف باری شروع ہوئی جس سے معمولات زندگی ایک بار پھر متاثر ہو کر رہ گئے۔

وادی میں تازہ برف باری کے پیش نظر جہاں سری نگر ہوائی اڈے پر پروازوں کا سلسلہ ایک بار پھر متاثر ہوا وہیں سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے زمینی ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہو کر رہ گیا۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہفتے کے روز دس بجے تک گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم و بیش چھ انچ تازہ برف جمع ہوئی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا