کرائم برانچ جموں کی ٹیم کی پونچھ کے مینڈھر میں کاروائی

0
0

حوالہ ای کامرس فراڈ کے سلسلے میں متعدد چھاپے مارے
لازوال ڈیسک

جموں؍؍کرائم برانچ جموں کی ٹیموں نے پونچھ اور جموں اضلاع کے مختلف مقامات پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے متعدد چھاپے مارے ۔واضح رہے حوالہ ای کامرس فراڈ کے سلسلے میں پولیس تھانہ مینڈھر میں ایک معاملہ زیر نمبر 70/2019 U/S 420, 120-B /RPCدرج کیا گیا تھا جس پر کرائم برانچ اب کاروائی کر رہی ہے جہاں عدالت سے ملزمان علی محمد ولد غلام حسین ساکنہ چک بنوتہ اور محمد سعید خان ولد محمد خالد ساکنہ ڈھکی بھیرہ کی گرفتاری کیلئے وارنٹ لئے گے تھے۔وہیں مذکورہ بدنام زمانہ ای کامرس کمپنی کے پرائم ایجنٹ کے طور پر کام کرکے غیور لوگوں سے کروڑوں روپے کی رقم لوٹنے میں مذکورہ ملزمان بھی شامل تھے ۔اس دوران کرائم برانچ جموں کی ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی محمد کوجموں کے بخشی نگرعلاقے سے حراست میں لیا جو عرصہ دراز سے اپنی جگہیں تبدیل کرکے گرفتاری سے بچ رہا تھا ۔وہیں محمدسعید خان ولد محمد خالد ساکنہ ڈھکی بھیرہ کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپہ مارا گیاجہاںملزم نے ساتھیوں کی مدد سے ضلع پولیس اور کرائم برانچ کی پولیس پارٹی پر حملہ کیا۔ اس سلسلے میں ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ میندھر میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا