مگرکوٹ میں ینگ پنتھرس پارٹی کا محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

0
0

محکمہ بجلی کاسب ڈویژن رامسو کی عوام کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں :افتیاز سوہیل
اجمل ملک

رام بن // ینگ پنتھرس پارٹی نے مگرکوٹ میں بجلی کٹوتی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا جس کی قیادت ینگ پنتھرس کے ضلع صدر رام بن افتیاز سوہیل نے کی۔ مظاہرین نے محکمہ بجلی کے خلاف نعرے بازی کی۔ وہیں ینگ پنتھرس ضلع صدر نے نمائندہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ بجلی سب ڈویژن رامسو کی عوام کے ساتھ بھیڑ بکریوں کی طرح پیش آتے ہیں انہوں نے کہا کہ 33kv والے جان بوجھ کر کٹوتی کرتے ہے جس کو یہاں کی عوام کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کریگی انہوں انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سب ڈیوثن رامسو کے اندر سوفیصد میٹ نصف کئے جائیں تاکہ لوگ راحت کی سانس لے سکے اور میٹر کی ریڈنگ چیک کرکے کرایہ وصول کیا جائیے۔ انہوں نے مزید کہا کچھ علاقوں میں پیڑوں کی طرف تارے لگائی گئی ہے جس سے کسی بھی وقت حادثہ پیش آسکتاہے بعد میں سماجی کارکن نصیر احمد نے بھی 33kv کے سٹاپ پر ہدف تنفید کرتے ہوئے کہا کہ سٹاپ سوچ سمجھ کر بجلی کی آنکھ مچولی کرتے ہے اس کو آنے والے وقت میں برداشت نہیں کیا جائے گا اگر یہی رویہ جاری رہا تو اس کے بعد اس سے بھی بہت بڑا احتجاج کیا جائے گا جس کی ذمہ داری محکمہ بجلی اور ضلع انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا