تحصیل کھڑی کے بالائی علاقوں کے لوگ مشکلات کے بھنور میں

0
0

روزمرہ کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے،عوامی مصائب پر کوئی توجہ نہیں
اجمل ملک

رام بن ؍؍تحصیل کھڑی کے بالائی علاقے جن میں چروڑہ ،پتنالہ، اڑھالہ، گنزٹاپ، کملاترگام، اھمہ، تراگن، بزلہ، ٹنکا، سراچی، کڑجی، بجناڑی، آکھرن، بواہ، مہومنگت، نیدکہ، منجوس، شگن، لبلوٹھ، ترنہ وغیرہ شامل ہے۔ ان علاقوں میں گزشتہ دنوں میں ہوئی شدید بارش اور برفباری کیوجہ سے مقامی لوگوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے کیونکہ مہو اور ترگام سے تحصیل ہیڈکوارٹر کھڑی جانے والی واحد رابطہ سڑک بمقام سیرن میں بند رھنے سے آٹا چاول اور دیگر اشیاء خوردنی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔لہٰذاعوام الناس تحصیل و ضلع حکام اس سلسلے میں استدعا کرتے ہیں کہ وہ عوام کو درپیش مسائل و مشکلات اور شکایت کا فوری طور پر ازالہ کرنے میں کوئی کسر باقی نہ رکھیں چونکہ روڑ بند رھنے کی وجہ سے کسی بیمار کو کھڑی یا بانہال لیے جانے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑہ رہا ہے۔تحصیل کھڑی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ بار بار کہنے کے باوجود یہاں کی عوامی مطالبات اور لوگوں کی مصیبتوں پر کوئی توجہ نہیں دی۔لہذا اب کی بار امید ہے کہ غوروخوض کے بعد انھیں اپنی نوٹس میں لینے کی کوشش کریں گے یہ المناک پہلو تو تھا لیکن یوں بھی لگتا ہے کہ یہ علاقے ممنوع ہیں اور یہاں کے تقریباً35000ہزارلوگ ناقابل اعتناء ہیں ان کی تمدنی و ثقافتی زندگی کا وجود نہیں یہ ترقیاتی منصوبوں کے حق دار نہیں انہیں صرف ووٹوں کے موسم میں یاد کیا جاتا ہے بہرحال یہ محرومی تحصیل کھڑی ترگام اور مہو منگت کے حساس لوگوں کو اضطراب میں دھکیلتی ہے ہماری اپنی مستقل شناسی اور حقوق ناآشنائی بھی اس غماز کی ذمہ دار ھے ورنہ تقریباً35000ہزار لوگ نصف صدی کی محرومی کے نتیجے میں یہ پسماندگی نہ اوڑھتے۔اتناہی نہیں بلکہ مزکورہ علاقہ جات میں پینے کے پانی کی کمی۔طبی سہولیات اور بجلی جیسے اہم شعبوں کے مسائل کے فقدان کا خداہی حافظ ہے اس لیے میری یہی کوشش رہتی ہے کہ تحصیل کھڑی ترگام اور مہو منگت کے عوامی مسائل کو اخبارات کی وساطت سے اجاگر کرتے ہوئے اعلی حکام تک پہونچے تاکہ اعلیٰ حکام کو یہ معلوم ہوسکے کہ تحصیل کھڑی کے کس علاقے میں کتنی اور کونسی کمی ہے اور اعلیٰ حکام کو عوامی مسائل حل کرنے میں آسانی ہو لہذا امید قوی ہے کہ ضلع و تحصیل انتظامیہ ہماری مشکلات وشکایات کا فوری طور ازالہ کرینگے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا