سرکار کو بجلی کی جانب دھیان دینے کی ضرورت : عطیقہ جان

0
0

ضلع ترقیاتی کمشنر سے ملاقات، عوامی مسائل پر کیا تبادلہ خیال
اعجازالحق بخاری ؍ شہزاد بٹ

پونچھ ؍؍ضلع ترقیاتی کونسل ممبر منڈی عتیقہ جان نے آج ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو سے ان کے دفتر میں ملاقات کرکے ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔اور عوام کی مشکلات کے تعلق سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ممبر موصوفہ نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو بتایا کہ ضلع پونچھ اور بالخصوص علاقہ منڈی کی دور دراز پہاڑی علاقوں میں رہنے والی عوام برف باری میں مشکلات کا سامنا کر رہی ہے ۔ایسے علاقہ جات میں رہنے والی عوام کوتیل خاکی اور راشن کی اشد ضرورت ہے۔سردی کی شدید کڑک میں بجلی کی بہت کٹوتی ہو رہی ہے۔سرکار کو بجلی کی جانب دھیان دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی میں بہت زیادہ کٹوتی کے باوجود بھی صارفین کو 400 تک بل آ رہے ہیں جو کہ ناانصافی ہے ۔جبکہ علاقے منڈی کے 80 فیصد سے زائد عوام بی پی ایل اور اے اے وائی میں آتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو ماہانہ ایک سو روپیہ کرایا ہونا چاہیے۔اس کے علاوہ ممبر موصوفہ نے ضلع ترقیاتی کمشنرکے نوٹس میں سڑکوں کی تعمیر کا معاملہ لایا اور کہا کہ سال 2014 کے بعد جتنی بھی علاقہ منڈی میں یا ضلع پونچھ میں سڑکیں بند پڑی ہوئی ہیں کوئی بھی کام کاج نہیں کیا جا رہا ہے۔ کچھ سڑکوں کی ڈی پی آر سرکار کے پاس ٹھنڈے بستے میں پڑی ہیں۔ جنکا کام جلد شروع کرنے کی ضرورت ہے ۔ اور جو لوگ ابھی تک سڑکوں سے محروم ہیں ایسے علاقہ جات کو سڑکوں سے جوڑنے کی اشد ضرورت ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے ممبر موصوفہ کی عوام کی مشکلات کے تئیں تمام باتیں بغور سنی میمورنڈم میںشامل عوامی مسائل پر فوری کام کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا