آرمی کمانڈر نے کھارگا کورپس کا دورہ کیا

0
0

انتظامی اور آپریشنل تیاریوںکا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ جنرل آر سنگھ آرمی کمانڈر مغربی کمانڈ ر نے یہاںکھارگا کورپس کا دورہ کر کے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا جہاں ان کا خیرمقدم لیفٹیننٹ جنرل ایس ایس محل جنرل آفیسر کمانڈنگ کھارگا کورپس نے کیا ۔ اس موقع پر آرمی کمانڈر کو آپریشنل اور انتظامی تیاریوں کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی جہاں انہوںنے فارمیشن کے سینئر افسران سے بھی ملاقات کی اور پیشہ وارانہ معیار پر اعتماد کا مظاہرہ کیا ۔موصوف نے تمام رینکوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار رہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا