نابالغ کی عصمت دری کی میڈیکل رپورٹ نہیں آئی سامنے

0
0

تفتیشی افسر نیا سال منانے میں مصروف ہے،متاثرہ کے معذور والد پر پولیس کا دباؤ:ندھی شرما
لازوال ڈیسک

جموں؍؍24 دسمبر 2020 کو نگروٹا کے گاؤں بجالتہ میں ایک نابالغ کے ساتھ عصمت دری کی شرمناک واردات کو انجام دیا گیا اور اب تک پولیس کے پاس اس معاملے کی میڈیکل رپورٹ تک نہیں ہے۔ اس سلسلے میں پولیس کا رویہ بھی تشویش کن ہے جہاں16 دن گزرنے کے بعد بھی پولیس کے پاس میڈیکل رپورٹ تک نہیں ہے۔ جبکہ عام طور پر میڈیکل رپورٹ تین دن کے اندرآتی ہے ، لیکن دو ہفتوں سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی پولیس میڈیکل رپورٹ نہ ہونے کا بہانہ بنا رہی ہے۔ جمعرات کو مکتی سنستھا کی بانی ندھی شرما اور جنرل سکریٹری پوجا شرما نے متاثرہ کے اہل خانہ سے ملاقا ت کی ۔وہیں ندھی سے گفتگو کے دوران ، متاثرہ لڑکی کے معذور والد نے کہا کہ پولیس کا رویہ اچھا نہیں ہے۔ انہوںنے مزیدبتایا کہ پولیس کی کاروائی کا یقین بھی نہیں ہے اور پولیس ان پر دباؤ بھی ڈال رہی ہے کہ ملزم کے ساتھ کچھ بڑے پولیس افسر موجود ہیں۔ موصوف نے کہاکہ14 دن گزر جانے کے باوجود بھی بیٹی کی میڈیکل رپورٹ نہیں آئی اور ہمیں اندھیرے میں رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی بہت خوفزدہ ہے اور انصاف کی منتظر ہے۔ بعد ازاں تنظیم کے ارکان نے تفتیشی افسر ایوب خان سے تھانے میں بات کی جہاں انہوںنے کہا کہ نیا سال تھا ، اس لئے وہ رپورٹ لینے نہیں جاسکے۔ یعنی پاکسو ایکٹ کے تحت درج عصمت دری معاملہ سے نیا سال زیادہ اہم تھاجہاںخان صاحب کے نئے سال کی خوشی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ملک کی بیٹی کی عزت ، زندگی اور اس کے معاملات کی قدر کرتے ہوئے تفتیشی افسر نیا سال منانے میں مصروف ہیں۔ واضح رہے اس معاملے میں ملزم نوجوان کی شناخت نوین بخش ولد محمد شریف ساکنہ سندھوری ، کنا چرگال جموں کے طور پر ہوئی ہے۔وہیں پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 0457 پوکسو ایکٹ 2012 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔اس سلسلے میں تنظیم کا کہنا تھا کہ متاثرہ کنبہ کے ساتھ وہ کھڑے ہیں ہے اور انہیں انصاف دلانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا