ٹورنمنٹ سے نوجون نسل میں نمایاں ترقی دیکھنے کو ملے گی :سجاد شاہین
نمائندہ لازوال
بانہال//بانہال میں ہونے والے شیر کشمیر والی بال ٹورنمنٹ کا افتتاح یہاں نیشنل کانفرنس کے ضلعی صدر سجاد شاہین کے ہاتھو ں ہوا جس میں پنجاب،چندی گڑھ،اننت ناگ،بارہ مولہ اور ریاست کے دیگر حصوں سے ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ۔اس موقع پر سجاد شاہین نے نوجوانوں کے کردار کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نوجون نسل میں نمایاں ترقی دیکھنے کو ملے گی انھوں نے نوجوانوں سے کھیل میں حصہ لینے پر زور دیا ارو کہا کہ کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیم پر مکمل دھیان دینا نہایت ہی ضروری ہے موصوف نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ہنر اور قابلیت کی کمی نہیں ہے بلکہ اس کو تراشنے کی ضرورت ہے اور کھیل ہی سے جسمانی و دماغی قوت میں اضافہ ہوتا ہے ۔سجاد شاہین نے والی بال مقابلہ جات میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں سے کھیلوں میں فائدہ لینے کی امید جتاتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔