پونچھ میں کشمیری طبقہ کے رہائشیوں کے ساتھ سنگین ناانصافی: دلشاد قادری

0
0

صدیوں سے ضلع پونچھ میں مقیم ہیں اور صرف پہاڑی بولتے ہیں
سرفرازقادی

مینڈھر؍؍سب ڈویژن مینڈھر کے رہائشی اورسماجی کارکن دلشاد قادری نے اخبار کے نام ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ضلع پونچھ میں مقیم کشمیری برادری کے لوگوں نے پی ایس پی ریزرویشن سے فائدہ اٹھایا ہے کہ وہ صدیوں سے ضلع پونچھ میں مقیم ہیں اور صرف پہاڑی بولتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ "جموں و کشمیر ریزرویشن رولز میں ترمیم کرتے ہوئے محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جو پہاڑی بولنے والے لوگوں کو چار فیصد ریزرویشن دیتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اس سرکلر نے رول 21 کی دفعات میں اضافہ کیا ہے پہاڑی بولنے والے لوگوں کے زمرے کے تحت فائدے کا دعوی کرنے والا فرد پہاڑی قبیلے ، برادری یا قبیلہ کا ممبر ہونا ضروری ہے جس میں الگ ثقافتی ، نسلی اور لسانی شناخت ہو وہ پہاڑی زبان بولنے والے ہونے چاہیے اور ان کی مادری زبان پہاڑی ہونی چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ "پونچھ اور راجوری کے کشمیری پہاڑی برادری کا حصہ ہیں اور پہاڑی ان کی مادری زبان ہے مرکزی علاقہ کشمیر کی جموں و کشمیر حکومت کو پہاڑی زبان اور اس پر پابند رہنے والے لوگوں سے متعلق تمام معاملات پر غور کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینا ہوگی۔ پہاڑی جموں وکشمیر میں رہنے والے مسلمان ، سکھ ، ہندو اور عیسائی بولتے ہیں اور کسی بھی حصے کو چھوڑنا سراسر غیر منصفانہ ہے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا