منظور سمسھال
ڈوڈہ ؍ ضلع ڈوڈہ میں کورونا ویکسین کے حوالے سے تین جگہوں کو نامزد کیا گیا۔ میڈیکل کالج ڈوڈہ ،سی۔ ایچ۔ سی بھدرواہ اور سی۔ایچ۔ سی گندو میں ڈرائی رَن کورونا ویکسین کا کامیابی کے ساتھ اہتمام کیا گیا۔ضلع صدر مقام پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے چیف میڈیکل آفیسر ڈوڈہ، و دیگر افسران کے ہمراہ مقررہ جگہوں پر پہنچ کر مستحقین افراد کے لئے کویڈ19 ڈرائی رَن ویکسین نشست کی نگرانی کی۔میڈیکل کالج ڈوڈہ میں محکمہ صحت کی جانب سے اس مہم کا اہتمام کیا گیا۔جہاں پورے کورونا رہنما خطوط کی پاسداری کرتے ہوئے اس ڈرائی رَن کورونا ویکسین کا اہتمام کیا گیا۔ڈی. ڈی. سی ڈوڈہ نے کورونا ویکسین کے متعلق تمام پروٹوکول کے متعلق متعلقین کو آگاہ کیا۔اْنہوں نے بتایا کہ کورونا ضوابط کے مطابق ویکسین مراکز پر تین کمرے قائم کئے گئے ہیں جس میں ویٹنگ روم، ویکسین روم، اور ابزرویشن روم شامل ہیں۔ڈی. سی نے بتایا کہ تینوں منتخب جگہوں کے پچیس کویڈ.19 مستحقین افراد ،کوین پورٹل، پر چڑھائے جائیں گے۔جس کے لئے پانچ تربیت یافتہ ویکسین دینے کے عملے کو پہلے ہی ،کوین ایپ، پر اپلوڈ کرکے اْن کو اْن کے کام اور ذمہ داریوں سے واقف کرایا گیا ہے۔اس دوران خصوصی طور اے. ای. ایف. آئی منیجمنٹ عملہ کو ویکسین کے استعمال شْدہ مواد کو علحیدہ جگہ ڈالنے پر توجہ دلائی گئی۔چیف میڈیکل آفیسر نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں چار ہزار ہیلتھ ورکروں بشمول آشا ورکر اور آنگن واڑی سنٹر کے عملہ کو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔