تین دنوں تک برف کے قہر نے وادی کے اطراف واکناف میں تباہی مچا دی

0
0

سینکڑوں رہائشی مکانوں کے چھت اُڑ گئے پوری وادی میں بجلی کا نظام درہم برہم ،پینے کی پانی کی قلت لوگ مصائب ومشکلات سے دوچار
اے پی آئی
سرینگر؍؍برف کے قہر نے پوری وادی میں قہربربا کردیارہائشی مکانوں کے چھت گرنے درختوں بجلی کے کھمبوں کے اُکھڑ جانے سے وادی میں بجلی کا نظام بری طرح سے درہم برہم ہوگیا ،جبکہ پینے کے پانی کی قلت نے لوگوں کوپریشانیوں میں مبتلاکردیا۔اے پی آ ئی کے مطابق لگاتار تین دنوں تک برفباری نے برف باری کے قہر نے تباہی مچا دی ابتدائی طور پرجواطلاعات موصول ہوئی ہے ان کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ ،بارہمولہ ،بانڈی پورہ ،گاندربل ،بڈگا، سرینگر کولگام ،شوپیاں ،پلوامہ اننت ناگ اضلاع اوران کے آس پاس کے علاقوں میں بڑی تعداد میں رہائشی مکانوں کے چھت گرگئے ترہ گام کپوارہ میں ایک خاتون چھت گرنے کے دوران زد میں آکرکر لقمہ اجل ہوئی ،جبکہ شدیدبرف باری سے سینکڑوں گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا اطلاعات کے مطابق گر کوٹ اوری سرینگر کے نوشاہراہ بہلوچی پورہ عیدگاہ علاقوں میں کئی رہائشی مکانوں کے چھت برف کابوجھ برداشت نہ کر سکے اور زمین بوس ہوئیں۔ زینہ پورہ شوپیاں بڈگام کے مختلف علاقوں میں چھ رہائشی مکان دو گاؤ خانے برف گرنے کے دوران زمین بوس ہوئے یگبگ خانصاحب میں فیا ض احمدآہٓنگر ہاورہ میں منظور احمدمیر کچھواری میں غلام محمد ولد غلام نبی کے علاوہ گاندربل ،بانڈی پورہ ،اننت ناگ ،پلوامہ میں بھی درجنوں رہائشی مکانوں کے چھت اُڑگئے اور اس دوران لاکھوں روپے مالیت کی گھریلوں اشیاء تباہ و برباد ہوئی شدیدبرف باری سے درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا برفباری سے سیبوں کے درختوں کووادی کے اطراف واکناف میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے ہے ہائی ٹینشن اور ترسیلی لاینیں بکھری پڑی ہے جس کے نتیجے میں وادی کی بیشتر آبادی گھپ آندھیرے میں ڈھوپ گئی ہے لگاتار برف باری سے واٹر سپلائی اسکیموں کوبھی نقصان پہنچاہے جبکہ بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے لفٹ واٹرسپلائی اسکیمیں پہلے ہی بیکار ہوچکی ہے اور لوگوں کوپینے کاپانی حاصل کرنے میں دشواریوں کاسامناکرنا پڑرہاہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا