ترال مختلف گائوں دیہات کے روڑ ہنوز بند

0
0

نارستان ترال میں لوگوں نے ہل شری کر کے روڑ صاف کی
کے این ایس
سرینگر؍؍جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے مختلف علاقوں میں چار روز گزر جانے کے باوجود متعدد گائوں دیہات کو جانے والی رابطہ سڑکیں بند پڑی ہیں جبکہ دور افتادہ گاوں نارستان میں لوگوں نے ہلشری کر کے سڑک کو قابل آمد رفت بنا لیا ۔کشمیر نیوز سروس ( کے مطابق جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے پنیر جاگیر،چھانکتار،شاہ پورہ چیوہ الر،جواہر پورہ لام ،پانزو،باگندر،پوش ون بارہ گام ،کے ساتھ ساتھ قصبے کے اندارنی لنک روڑ بھی ہنوز بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے نارستان نامی گاوں سے تعلق کھنے والے لوگوں نے چار تک گھروں میں بند رہنے کے بعد بدھ کے روز ہلشری کر کے از خود سڑک سے برف ہٹا کر اسے قابل آمد رفت بنا لیا ہے ۔ادھر پونزو ترال کے لوگوں نے بتایا گائوں میں گزشتہ روز ایک مشین برف ہٹانے کے لئے آئی تھی تاہم انہوں نے برف اس قدر صاف کیا کہ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیںجبکہ سڑک پر گاڑی بھی نہیں چل سکتی ہے ۔اس دوران محکمہ آر اینڈ بی کے ایک افسر نے بتایابدھ کی شام تک تمام سڑکوں کو قابل آمد رفت بنایا جائے گا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا