کوٹر نکہ میں ڈگری کالج کا اعلان

0
0

کانگریس یوتھ کے سابق نائب صدر بشارت راتھر نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ کیا ادا
لازوال ڈیسک
کوٹر نکہ کانگریس یوتھ کے سابقہ نائب صدر بشارا ت راتھر نے پریس کے نام جاری ایک بیان میں ریاستی وزیرا اعلی محترمہ محبومفتی و کابینہ وزیر چوہدری ذوالفقار علی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے کوٹرنکہ ،کنڈی ،جمولہ ،دراج ،درمن ،لڑکوتی ،کراگ، بڈھال، مندرگالہ، ساکری کی عوام کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے کوٹرنکہ میں ڈگری کالج کا اعلان کیا۔ انہوں نے عوامی امنگوں کو پورا کیا اسکے ساتھ ساتھ مرحوم مفتی محمد سعید کے خواب کو پورا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوٹرنکہ میں ڈگری کالج وقت کی پکار تھی اور یہاں کی عوام کی دیرینہ مانگ کو پورا کیا گیا ہے جو قابل تعریف اور قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ کوٹرنکہ میں کالج کےلئے بہترین انتخاب کیا کیونکہ یہاں کی آب وہوا وادی کشمیر کے حسن و جمال اور فضا کی عکاسی کرتا ہے اور کوٹرنکہ ایک نہایت ہی خوبصورت اور دریا انس اور پہاڑوں کے درمیان اعلی مقام رکھتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا