پونچھ میں یونیورسٹی کمپس کیلئے اراضی منتقل کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم

0
0

پی ڈی پی اکائی مینڈھر نے کیا مسرت کا اظہار
ناظم علی خان
مےنڈھر//رےاستی مخلوط سرکار زےرِ سرپرست محترمہ محبوبہ مفتی نے گورسائی،سلواہ، پٹھانہ تےر تحصےل مےنڈھر اور موضع سنئی تحصےل سرنکوٹ کے چوحدّہ پر بمقام ڈنہ شاہ ستار ےونےورسٹی کمپس کےلئے 1255کنال رقبہ منتقل کےا ہے ، خےر عام ہونے پر ضلع پونچھ کی عوام کو نہاےت ہے مسرت اور شادمانی ہوئی ہے عوام الناس اب ےہ محسوس کر رہی ہے کہ پی۔ڈی۔پی کی عظیم شخصےت اور جموں و کشمےر کی وزیر اعلیٰ نے عوامی امنگوں کو پورا کےا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ خطہ پےر پنجال کے مسےحامرحوم مفتی محمدسعےد کے خوابوں کو شرمندہ تعبےر کےا ہے اور اس پر طرہ ےہ کہ جس جگہ کا انتخاب عمل مےں لاےا ہے وہ بھی اپنی مثالِ آپ عےن وادی کشمےر کے حسن و جمال اور اور آب ہوا و فضا کی عکاسی کرتا ہے اور اےک نہاےت ہی خوبصورت اور اعلیٰ مقام ہے جہاں پر پےر پنجال کے پہاڑوں سے لےکر علاقہ جہلم پاکستان کا نظارہ ہوسکتا ہے اس انتخاب سے اگر اےک طرف اےک اعلیٰ دانشگاہ کا قےام عمل مےں لانا ہے تو دوسری طرف ٹور ےزم انڈسٹری کے لئے بھی راستہ ہموار کیاہے ےہ جگہ بھی کسی لحاظ سے گل مرگ اور سونہ مرگ سے کم نہ ہے اسکے ساتھ ساتھ محترمہ محبوبہ مفتی صاحبہ کی حکومت نے رےاست بھر کے ملازمےن اور پنشنروں کے ساتھ کےا ہوا وعدہ بھی بر وقتِ ایفا کےا ہے جس سے تمام سرکاری ملازمےن اور پنشنر بھی بہت بڑی راحت محسوس کر رہے ہےں اور اس کے علاوہ جو نےا مسّودہ قانون نسبت تحفظ خواتےن و تدارکات جرائم مرتب کر کے رےاستی گورنر کو آرڈینس جاری کرنے کے لئے گذارش کی ہے اُسکے باعث پوری رےاست کی کی خواتےن اور عوام کی ہمدردےاں حاصل کی ہےں۔ جسکے لئے عوام خطہ پےر پنجال محترمہ محبوبہ مفتی صاحبہ کو دل کی عمےق گہرائےوں سے مبارک باد پےش کرتے ہےں اور اُنکی صحت ثبات کے لئے دُعا گو ہےں۔اس موقعہ پر پی ڈی پی زونل صدر حاجی محمد اعظم ساگر،اےڈوکےٹ اکبر حسےن،اےڈوکےٹ شوکت چوہدری،اےڈوکےت اےڈوکےت انظار خان،اےڈوکےٹ تنوےر اقبال قرےشی ،ضلع نائب صدر الحاج ماسٹر محمد دین پسوال ، چوہدری محمد صادق،شوکت علی،محمد اعظم فانی،نثار چوہدری،ماسٹر غلام احمد خان،حاجی محمد صادق خان،سابقہ سرپنچ نذیر چوہدری،حبیب اللہ خان، محمد صادق خان منہاس ،معروف مغل کے علاوہ کئی پی ڈی پی کارکنان نے کہا کہ ہم بہت بہت شکرگزار ہیں اور اُمےد کرتے ہےں کہ جسطرح اُنہوں نے خطہ پےر پنجال کی پسمائندگی کو دور کرنے کےلئے پہل کی ہے اسی طرح اِس خطہ کی ہمےہ جہت تعمےروں ترقی کے لئے کوئی دقےقہ فرو گذاشت نہ کرےں گیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا