سرحدی سب ڈویژن مینڈھر کے ساتھ ناصافی کی ہے: محمد ایوب خان
سرفرازقادری
مینڈھر// سرحدی ضلع پونچھ کا اسمبلی حلقہ مینڈھر جو تین تحصیلوں پر مشتمل ہے اور جس کا سارا دارو مدار قصبہ مینڈھر پر ہے ۔وہیں مینڈھر قصبہ بڑی آبادی پر مشتمل ہے جبکہ کے کئی جگہوں پرچھوٹے چھوٹے قصبوں کو سرکار نے میونسپلٹی کا درجہ دیا ہوا ہے لیکن قصبہ مینڈھر بڑی آبادی پر مشتمل ہے اور اس وقت تک سرکار نے مینڈھر قصبہ کو میونسپلٹی کا درجہ نہ دے کر بہت بڑی نا انصافی کی ہے۔اس سلسلے میں سابقہ سرپنچ حبیب اللہ خان اور محمد ایوم خان نے لیفٹیننٹ گورنر سے مانگ کی ہے کہ قصبہ مینڈھر کو میونسپلٹی کے زمرے میں لایا جائے تاکہ قصبہ مینڈھر کے اندر پانی کی نکاسی اور صفائی اچھے طریقہ کار سے ہو سکے۔انھوں نے کہا کہ تحصیل مینڈھر سب سے پرانی تحصیل ہے اوریہاں کی عوام کی بدس قسمتی یہ رہی ہے کہ ابھی تک سیاسی لوگوں نے اپنے مفاد کی خاطر اس کو میونسپلٹی نہیں بننے دیا جس کی وجہ سے قصبہ مینڈھر کے گلی کوچوں کی اتنی خستہ حالت ہے کہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جمع ہیں اور کہیں پر بھی قصبہ مینڈھر کے اندر پختہ سڑک اور راستہ عوام کے چلنے کے لائق نہ ہے۔انھوں نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ سرکار کی طرف سے جو رقومات قصبہ کی تعمیر و ترقی کیلئے آئی ہیں اس کی ایک با اختیار کمیٹی تشکیل دے کر انکوائری کروائی جائے اور قصور وار ملازمین کے خلاف کڑی سے کڑی کاروائی کی جائے۔