’اسلام میں جان کی حفاظت سب سے ضروری‘

0
0

پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ وآلہ وسلم نے دوا کے ذریعہ علاج کرانے کا حکم دیا ہے:مولانا خالد رشید
لازوال ڈیسک
لکھن
و؍؍مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا ہے کہ اسلام میں جان کی حفاظت کو سب سے اہم قرار دیا گیا ہے۔ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ وآلہ وسلم نے دوا کے ذریعہ علاج کرانے کا حکم دیا ہے۔ورونا ویکسین کے سلسلے میں مسلمانوں میں ہو رہی مخالفت کے دوران سنی عالم مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا ہے کہ اسلام میں جان کی حفاظت سب سے اہم ہے، انہوں نے آج کہا ہے کہ اسلام میں سنی سنائی باتوں پر فیصلہ کرنا ناجائز ہے۔ بغیر کسی تصدیق کے کسی چیز کو حرام یا حلال کیسے کہا جاسکتا ہے؟ جو لوگ کورونا ویکسین کو حرام کہہ رہے ہیں۔ انہیں یہ بتانا چاہیے کہ انہیں کس ڈاکٹر سے جانکاری حاصل کی ہے۔مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا ہے کہ اسلام میں جان کی حفاظت کو سب سے اہم قرار دیا گیا ہے۔ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ وآلہ وسلم نے دوا کے ذریعہ علاج کرانے کا حکم دیا ہے۔ کورونا بیماری سے پوری دنیا میں لاکھوں لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس بیماری کے علاج کا کوئی متبادل بھی نہیں ہے۔مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا ہے کہ اگر کسی دوامیں کوئی حرام چیز بھی شامل ہو اور جان بچانے کے لئے اس کا کوئی متبادل نہ ہو تو وہ لی جاسکتی ہے۔ میری سبھی سے گزارش ہے کہ پولیو ویکسین کی طرح کورونا ویکسین کے لئے افواہ نہ پھیلائیں بلکہ ویکسین کا انتظار کریں اور ڈاکٹر کی صلاح لیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا