نوجوان کے مسائل کو حل کروں گا: ریاض بشیرناز

0
0

میرے بزرگوں کی محنت کا نتیجہ ہے کہ اس انتخاب میں مجھے کامیابی حاصل ہوئی
لازوال ڈیسک

پونچھ؍؍ضلع ترقیاتی کونسل انتخاب میں ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن سے کامیاب ہوئے ریاض بشیر ناز نے کہا کہ وہ نوجوانوں کی مستقبل بہتر بنانے اور ان کے روزگار کے مسائل کو جلد از جلد ختم کرنے کی کوشش کروں گا۔پونچھ ضلع کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن سے ضلع ترقیاتی کونسل انتخاب میں کامیاب ہوئے ریاض بشیر ناز کے ساتھ ای ٹی وی بھارت نے ایک خاص ملاقات کی۔ضلع ترقیاتی کونسل انتخاب میں ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن سے کامیاب ہوئے ریاض بشیر ناز کے ساتھ اہم گفتگو کے دوران انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والد مرحوم چودھری بشیر ناز کے سر باندھا. انہوں نے کہا کہ میرے بزرگوں کی محنت کا نتیجہ ہے کہ اس انتخاب میں مجھے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے علاقے کی عوام کے مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔علاقے میں موجود تمام سڑک، بجلی، صحت جیسے تمام بنیادی سہولیات کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کروں گا۔وہیں انہوں نے کہا کہ بے روزگار نوجوانوں کے مسائل کے تعلق سے بھی میں پوری کوشش کرونگا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہے وہ پرائیوٹ سیکٹر میں بھی اپنی قسمت آزمائی کریں تاکہ وہ اپنی مستقبل کو روشن کرسکیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں عوام کی بھرپور خدمت کریں گے اور علاقے کی عوام کے مسائل کا ازالہ کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا