کسان لیڈروں نے 29 دسمبر کو حکومت سے بات چیت کی تجویز پیش کی

0
0

کہاحکومت نے سابقہ بات چیت کے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر کے ملک کے لوگوں کو گمراہ کی کوشش کی ہے
یواین آئی

نئی دہلی؍؍ زرعی اصلاحات قوانین کے خلاف کسانوں کی طرف سے جاری احتجاج کے درمیان سنیچر کے روز یونائیٹڈ فارمرس فرنٹ کی جانب سے سرکار کے ساتھ 29 دسمبر کو بات چیت کی تجویز پیش کی۔فرنٹ کی آج ہوئی میٹنگ میں سرکاری کی نئی پیش کش پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ کے دوران یونائیٹڈ فارمرس فرنٹ کے ممبروں نے کہا کہ انہوں نے سرکار کو آئندہ 29 دسمبر کو کسانوں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔میٹنگ میں شامل فرنٹ کے ممبر ڈاکٹر درشن پال نے حالیہ وزارت زراعت کے سکریٹری کی جانب سے بھیجے گئے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں بھی حکومت نے سابقہ بات چیت کے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر کے ملک کے لوگوں کو گمراہ کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے ہر میٹنگ میں ہمیشہ زرعی قوانین کو مسترد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔کسانوں نے سرکار کی پیش کش پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ کسان تحریک کا آگے کا خاکہ بھی تیار کرلیا ہے۔ اس کے تحت ان کی طرف سے 27 اور 28 دسمبر کو شری گورو گووند سنگھ کے بیٹوں (چار صاحبزادوں) کا یوم شہادت منایا جائے گا۔ 29 دسمبر کو حکومت کے ساتھ بات چیت کی جائے گی ، اور 30دسمبر کو کسان ٹریکٹر سے سندھو بارڈر سے لے کر ٹکری اور شاہجہان پور بارڈر تک مارچ کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا