سماج اور قانون مخالف عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے:پولیس
لازوال ڈیسک
تھنہ منڈیپولیس اور عوام کے مابین روابط کو مضبوط بنانے کیلئے راجوری پولیس کی جانب سے دو مقام پر پولیس اور عوام کے مابین میٹنگوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔واضح رہے تھنہ منڈی کے درہ گاﺅں میں ایس ڈی پی او تھنہ منڈی افتخار احمد چوہدری کی قیادت میں ایک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں ایس ایچ او تھنہ منڈی نذیر احمد ڈار بھی موجود تھے ۔اس موقع پر بڑی تعداد میں عوام نے بھی شرکت کر اپنے مسائل کو سامنے لایا اور عوام اور پولیس کی کاوشوں سے امن قائم رکھنے کیلئے بھی تبادلہ خیال کیا گیاایس ڈی پی او تھنہ منڈی نے کہا کہ عوام کو انکی دہلیز پر ہر ممکن امداد فراہم کی جائی گی۔ جبکہ اس عوامی دربار میں علاقہ درہ کے نمبردار، چوکیدار، سماجی اور سیاسی کارکنان ،پنچائتی نمائندگان کے علاوہ علاقہ کے ماہر تعلیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر علاقہ کے معززین نے کہا کہ پسماندہ علاقہ درہ میں ٹریفک نظام میں بہتری، پانی اور بجلی کی فراہمی، ان پہاڑوں میں بسنے والے بچوں کو معیاری تعلیم دینے اور بیت الخلاﺅں کی تعمیر کے لئے جانکاری کیمپ منعقد کیے جائیں۔ ایس ڈی پی اوتھنہ منڈی افتخار احمد چوہدری نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ درہ اور بریون کے عوام کے مسائل کو حل کر نے کے لئے متعلقہ محکمہ جات کے آفیسران کو آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان بہتر تعلقات بنائے رکھنے کے لئے ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس کی ہدائت پر ایسے دربار منعقد کئے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے جموں کشمیر پولیس کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں موصوف نے عوام کوہر ممکن امداد فراہم کرنے کی یقین دھانی بھی کروائی۔ ۔اس کے ساتھ ساتھ راجوری پولیس نے پولیس تھانہ کنڈی میں ایس ایچ او کنڈی انسپکٹر منظور کوہلی اور انچارج پیری پولیس پوسٹ سب انسپکٹر نصیر احمد کی قیادت میں ایک عوامی میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا جس میں امن قائم رکھنے کیلئے پولیس اور عوامی روابط پر زورد یا گیا ۔اس موقع پر کافی تعداد میں مقامی عوام نے شرکت کی اور در پیش مسائل کو سامنے لایا ۔ایس ایچ او کنڈی نے شرکاءکو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ان کے مسائل کو تفصیل کے ساتھ انتظامیہ کے سامنے رکھا جائے گا ۔انہوں نے عوام کو بتایا کہ سماج مخالف اور قانون مخالف عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔