ڈی ڈی سی انتخابات میں جیت حاصل کرنے پر کانگریس امیدوار امتیاز احمد کھانڈے کی شاندار ریلی

0
0

ان کے چاہنے والوں نے نارے بازی اور آتش بازی کر کے اپنے جوش کا اظہار کیا
ملک شاکر

بانہال؍؍ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج کئی امیدواروں کے چہروں پر مسکراہٹ لے کر آئے تو کسی کے چہرے اور ان کے چاہنے والوں کے لیے مایوسی۔بانہال میں بھی ان انتخابات کے حوالے سے کافی گہما گہمی دیکھنے کو ملی تھی جہاں کانگریس کے امیدوار و سینئر لیڈر امتیاز احمد کھانڈے نے جیت درج کر لی اور ان کے چاہنے والوں نے جوش و خروش سے نارے بازی کر کے ان کا استقبال کیا اور اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا اس موقع پر کانگریس کے سینئر رہنما سابقہ وزیر و ایم ایل اے وقار رسول وانی نے امتیاز احمد کھانڈے کی شاندار کامیابی پر ان کا شاندار استقبال کیا اور ووٹران کے ساتھ ساتھ کارکنان کا بھی شکریہ ادا کیا کیونکہ اس نشست پر کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملا اور پورے ضلع کے اندر اس نشست بانہالB کا تزکرہ زیادہ تر دیکھنے کو ملتا تھا اسی لئے اس نشست کو کافی اہمیت حاصل تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا