ایم ڈی بانڈے میموریل سوسائٹی کااظہارتعزیت
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ایم ڈی بانڈے میموریل سوسائٹی پونچھ نے سابق ممبرپارلیمنٹ جموں ۔پونچھ پارلیمانی حلقہ اورسینئرکانگریس لیڈرمدن لال شرماکی وفات پرگہرے رنج ودکھ کااظہارکیاہے۔یہاں جاری ایک تعزیتی بیان میں محمددین بانڈے میموریل لٹریری سوسائٹی کے اراکین نے سابق ممبرپارلیمنٹ مدن لال شرماکی رحلت پرتعزیت کااظہارکیا۔انہوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی کااظہارکیااورآنجہانی کی روح کی شانتی کیلئے تمناظاہرکی۔ممبرڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل سرنکوٹ اے شاہنوازچوہدری نے مدن لال شرماکی وفات پرگہرے افسوس کااظہارکیااورغمزدہ خاندان خاص طورپرستیش شرماکے ساتھ ہمدردی ظاہرکی۔واضح رہے کہ گزشتہ رات مدن لال شرمامختصرعلالت کے بعدانتقال فرماگئے تھے۔اس کے علاوہ راجوری کے سینئر سیاسی لیڈرانعام حفیظ چوہدری نے بھی مدن لال شرماکی وفات پرتعزیت کااظہارکیا۔انہوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی ظاہرکی اورکہاکہ مدن لال شرماکی وفات سے جموں وکشمیرکی سیاست میں جوخلاپیداہواہے اس کاپرہوناممکن نہیں ہے۔موصوف نے عرصہ درازتک جموں بالخصوص اورریاست بالعموم کے عوام کیلئے خدمات انجام دیں اوروہ ریاست ہی نہیں ملکی سطح پرقدآورسیاسی شخصیت تصورکیے جاتے تھے۔