نئی دہلی// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے جموں۔کشمیر ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات کے نتائج میں بی جے پی کی جیت پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے اسے ہندستان کی جمہوریت کی جیت قرار دیا ہے۔
مسٹر نڈا نے بدھ کو کہاکہ یہ جموں۔کشمیر میں زمینی سطح پر جمہوریت کی مضبوطی اور اس میں وہاں کے عوام کے مضبوط ہوتے ہوئے اعتماد کی علامت ہے۔
مسٹر نڈا نے سلسلہ وار ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جموں۔کشمیر کے ڈی ڈی سی انتخابات میں بی جے پی کو اپنی طاقت سے سب سے بڑی پارٹی بنانے کے لئے میں جموں۔کشمیر کے عوام کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ریاست کے عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعہ عزت ماب وزیراعظم نریندر مودی جی کی قیادت، پالیسیوں اور کئے گئے فیصلوں میں اعتماد ظاہر کیا ہے۔ میں مشکل صورتحال میں بھی پارٹی کے لئے وقف جذبہ سے کام کررہے محنت کش کارکنوں اور ریاست کی بی جے پی کی پوری ٹیم کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔