نئی دہلی،// ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔
19) کی وبا سے متاثر افراد کی تعداد ایک کروڑ 97 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس وبا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد تقریبا 96.60 لاکھ ہے اور فعال معاملات 2.88 لاکھ سے زیادہ ہیں جبکہ 1،46،438 افراد اس وبا کی وجہ سے اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔
مختلف ریاستوں سے منگل کو دیر رات تک موصول اطلاعات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22،153 نئے معاملے سامنے آئے ہیں ، جس سے انفیکشن کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1،00،97،581 ہوگئی ہے۔