نئی دہلی، کانگریس نے کہا ہے کہ تحریک چلانے پر مجبور کسان مرکزی حکومت سے انصاف مانگ رہے ہیں لیکن ان کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے اور ان کے مطالبات پر حکومت خاموش ہے۔
کانگریس ترجمان شمع محمد نے اتوار کے روز یہاں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کسان تحریک کے دوران اب تک 33 کسان دم توڑ چکے ہیں لیکن مودی حکومت ان کی بات سننے کو تیار نہیں ہے اور کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے کوئی اقدام نہیں کر رہی ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کسانوں کے مسائل پر خاموش ہیں اور ان کے مطالبات کو پورا کرنے کے بجائے انھیں ورغلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔