۰ایس ای سی شرما کا دورہ کپواڑہ ۰پتو شائی اور واورہ پولنگ سٹیشنوں پر انتخابی عمل کا معائینہ کیا
لازوال ڈیسک
کپواڑہ ؍؍سٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما نے آج بروز سنیچر وار کہا کہ آٹھ مرحلوں پر مشتمل پُر امن انتخابات کے انعقاد اور عوام کی شمولیت سے واضح ہوا ہے کہ جموں کشمیر کے عوام نے جمہوریت اور جمہوری نظام میں اپنے اعتماد کا اعادہ کیا ہے ۔ سٹیٹ الیکشن کمشنر نے اس کا اظہار آج ضلع کپواڑہ کے ڈی ڈی سی حلقہ انتخاب کے دورے کے دوران کیا ۔ ایس ای سی کے ہمراہ صوبائی کمشنر کشمیر ، آئی جی پی کشمیر ، ڈپٹی کمشنر کپواڑہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپواڑہ اور متعلقہ ریٹرننگ افسر تھے ۔ ایس ای سی نے کہا کہ جموں کشمیر میں انتخابی عمل کامیاب رہا اور کشمیر وادی کے 40 فیصد رائے دہندگان نے اپنی حقِ رائے دہی کا استعمال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ الیکشن کمیشن کا مقصد آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر پولنگ سٹیشن میں کووڈ 19 ایس او پیز کو سختی سے لاگو کیا گیا اور ماسک ، سینی ٹائیزر دستیاب رکھے گئے تھے ۔ایس ای سی نے پتو شائی اور واورہ پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا جہاں بالترتیب 453 میں 220 اور 505 میں سے 380 رائے دہندگان نے دوپہر بارہ بجے تک اپنے ووٹ ڈالے تھے ۔انہوں نے پولنگ عملے ، پولنگ ایجنٹوں ، صحت ورکروں اور حفاظتی عملے کے ساتھ تبادلہ خیال کر کے انہیں انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی گئی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی