بھاجپادوسرے جبکہ نیشنل کانفرنس تیسرے مقام پرجگہ بنائیگی
محمد اسحٰق عارف
اخیارپور؍؍ڈی ڈی سی اور ضمنی پنچائتی انتخابات کی پولنگ کا عمل اختتام پذیر ہوتے ہی مختلف اداروں کے ایگزٹ پول سامنے آ رہے ہیں۔ لازوال نے بھی یہ جاننے کی کوشش کی کہ ضلع ڈوڈہ میں کس پارٹی کی کیا پوزیشن ہے اور کون سے حلقے سے کس اْمیدوار کے جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں۔غیر جانبدار ذرائع کے مطابق ضلع ڈوڈہ میں کانگریس کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے جسے6 سے9 نشستوں پر کامیابی مل سکتی ہے,بی جے پی کے کھاتے میں 2 سے 5 اور این سی کے کھاتے میں 2 سے 3 جب کہ ایک نشست پر آزاد اْمیدوار کی جیت یقینی نظر آ رہی ہے۔ مرمت، گھٹ، بھاگواہ،بھالا، گندو بھلیسہ اور چنگا بھلیسہ میں کانگریس اْمیدواروں،چراہلہ اور بھدرواہ کی ایک نشست پر بی جے پی، عسر و گندنہ میں این سی اور کاہراہ حلقے میں آزاد اْمیدوار معراج ملک کی برتری بتائی جاتی ہے جب کہ کاستی گڑھ میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان کڑا مقابلہ ہے۔ ٹھاٹھری میں بی جے پی، کانگریس اور این سی کے درمیان تکونی مقابلہ متوقع ہے جب کہ بھدرواہ کی ایک نشست پر بی جے پی، کانگریس اور آزاد اْمیدوار شبیر احمد کر درمیان ٹکر کا مقابلہ ہے۔