8مراحل پرمحیط ضلعی ترقیاتی کونسل انتخابات کاعمل اختتام پذیر

0
0

آخری مرحلے کے انتخابات میں 51 فیصد ووٹ ڈالے گئے: ایس ای سی شرما
21 دسمبر کو مہینڈھر اے ، بی اور بالپورہ ڈی ڈی سی حلقہ ہائے انتخاب کے پولنگ سٹیشنوں میں دوبارہ پولنگ کی جا رہی ہے
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍سٹیٹ الیکشن کمشنر کے کے شرما نے آج کہا کہ جموں کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے آخری مرحلے میں قریباً 51 فیصد رائے دہندگان نے اپنی حقِ رائے دہی کا استعمال کیا ۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ای سی نے کہا کہ ڈی ڈی سی حلقہ ہائے انتخاب میں پولنگ پُر امن رہی ۔ ان 28 حلقہ ہائے انتخاب میں 13 کا تعلق صوبہ کشمیر سے اور 15 کا تعلق صوبہ جموں سے تھا اور اس مرحلے کے انتخابات میں 50.98 فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔ایس ای سی نے مزید کہا کہ انتخابات کیلئے 1703 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے جن میں 1028 صوبہ کشمیر اور 675 صوبہ جموں میں تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں صوبے میں اوسطاً 72.71 فیصد ووٹ ڈالے گئے سب سے زیادہ ووٹ جموں کے پونچھ ضلع یعنی 83.58 فیصد جبکہ ضلع ریاسی میں 81.92 فیصد اور راجوری میں 77.31 فیصد ووٹران نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ صوبہ کشمیر میں اوسطاً 29.91 فیصد لوگوں نے ووٹ ڈالے سب سے زیادہ ووٹ63.80 فیصد ووٹ ضلع کپواڑہ میں ڈالے گئے جبکہ بانڈی پورہ میں 56.56 اور بارہمولہ میں 44.60 فیصد رائے دہندگان نے اپنی حقِ رائے دہی کا استعمال کیا ۔ ضلع وار تفصیل دیتے ہوئے ایس ای سی نے کہا کہ صوبہ کشمیر میں بڈگام ضلع میں 35.12 فیصد ، اننت ناگ میں 8.66 فیصد ، کلگام میں 11.20 فیصد ، پلوامہ میں 8.50 اور شوپیاں میں 8.58 فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔ اسی طرح جموں صوبے کے سانبہ ضلع میں 73.65 فیصد ، کٹھوعہ میں 73.93 فیصد رام بن میں 73.42 فیصد ، کشتواڑ میں 73.45 فیصد ، اودھمپور میں60.49 فیصد ، ڈوڈہ میں 70.33 فیصد ، جموں ضلع میں 69.39 فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں کشمیر یونین ٹیر ٹری میں آخری مرحلے کے انتخابات میں 321694 رائے دہندگان جن میں 169271 مرد اور 152423 خواتین شامل ہیں ، نے اپنی حقِ رائے دہی کا استعمال کیا ۔ ایس ای سی نے مزید کہا کہ مہینڈھر اور شوپیاں ڈی ڈی سی حلقہ ہائے انتخاب میں پولنگ کے دوران غیر قانونی سرگرمیوں کی شکایات موصول ہونے کے سبب ان حلقہ ہائے انتخاب میں دوبارہ پولننگ کی جا رہی ہے ۔ اس ضمن میں مزید تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بفلیاز ڈی ڈی سی حلقہ ہائے انتخاب کے پوشانہ کے چار پولنگ سٹیشنوں میں دوبارہ پولنگ کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ مہینڈھر اے ڈی ڈی سی حلقہ انتخاب کے 17-ps حجامہ اور 32ms دلیاں کے دو پولنگ سٹیشنوں اور مہینڈھر بی ڈی ڈی سی حلقہ انتخاب کے 29- سکھی میدان اور 30-gms سکھی میدان میں بھی دوبارہ پولنگ کی جا رہی ہے اور ساتھ ہی ڈی ڈی سی حلقہ انتخاب شوپیاں دوم میں بالپورہ کے دو پولنگ سٹیشنوں میں بھی 21 دسمبر 2020 کو دوبارہ انتخابات منعقد کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ پولنگ سٹیشنوں میں صبح سات بجے سے دن کے دو بجے تک پولنگ ہو گی جبکہ ووٹ شماری 22 دسمبر کو دیگر ڈی ڈی سی حلقہ ہائے انتخاب کے ساتھ ہی انتخابی حکام کی جانب سے مشتہر شیڈول کے مطابق کی جائے گی ۔ ایس ای سی نے ضلع انتظامیہ ، حفاظتی دستوں ، جموں کشمیر پولیس ، سیاسی جماعتوں ، امیدواروں کو پُر امن ، شفاف ، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد میں معاونت کرنے کیلئے شکریہ کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام نے انتخابات میں حصہ لیکر جمہوریت اور جمہوری عمل میں اپنیاعتماد کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرپنچ اور پنچ حلقہ ہائے انتخاب جن میں آٹھویں مرحلے کے تحت پولنگ ہوئی کی ووٹ شماری کی جا رہی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا