کہا فورجی انٹرنیٹ خدما ت منقطع رکھنا ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کی سازش
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں ویسٹ اسمبلی موومنٹ اور مشن سٹیٹ ہوڈ کے صدر سونیل دمپل نے یہاں جموں وکشمیر میں فورجی انٹرنیٹ کی بحالی کیلیے ایک ریلی کا انعقاد کیاجہاں انہوں جموں وکشمیر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر میں فورجی انٹرنیٹ خدمات بحال کی جائیں ۔انہوںنے مزید کہاکہ فورجی انٹرنیٹ خدما ت منقطع رکھنا ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کی سازش ہے جس سے ٹیلی کم کمپنیوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ سکیورٹی معاملات کے پیش نظرہماری فوج، سی آر پی ایف،جموں وکشمیر پولیس اور سائبر کرائم نمٹنے کے قابل ہے اور اب جموں وکشمیر میں فورجی خدمات کی بحالی کو یقینی بنایا جانا چاہئے تاکہ مقامی عوام کو راحت مل سکے ۔انہوںنے کہاکہ جموں و کشمیر میں فورجی انٹرنیٹ خدمات کو منقطع ہوئے پانچ سو دن گزر گئے اور اب تک یہ پابندی ختم نہیں ہوئی ہے ۔انہوںنے اس سلسلے میں وزیر اعظم ہند اور جموں وکشمیر کے ایل جی سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر میں فورجی انٹرنیٹ خدمات بحال کی جائیں۔اس موقع پر یوتھ لیڈر مادھو راج، اسلم، فروز، انمول،ارجن،راکیش و دیگران موجود تھے۔