کہا عام آدمی پارٹی پہلے دن سے ہی ان قوانین کے خلاف آواز بلند کررہی ہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر یو ٹی کے عا م آدمی پارٹی لیڈر اور سماجی کارکن گرمیت سنگھ نے یہاںجاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کجریوال حکومت نے زرعی اصلاحات کے بلوں کے خلاف ریزولوشن لیا ہے وہ مودی حکومت کو ایک جواب ہے ۔انہوںنے کہاکہ اروند کیجریوال نے اس متنازعہ قانون کی کاپیاں پھاڑ کر مودی حکومت کو ایک قرارا جواب دیا ہے ۔سنگھ نے کہاکہ دہلی حکومت نے ان قوانین کے پیش نظر ایک خصوصی سیشن بھی منعقد کیا تھا ۔انہوںنے کہاکہ اس قانون کی کاپیاں پھاڑ کر کیجریوال نے ایک پیغام دیا ہے کہ عام آدمی پارٹی کبھی کسی دبائو کے سامنے جھکنے والی نہیں ہے اور عام آدمی پارٹی پہلے دن سے ہی ان قوانین کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے ۔