’گوری ہیلتھی ہارٹ پروجیکٹ ‘کی جانب سے بانہال میں ایک طبی کیمپ کا انعقاد

0
0

ملک شاکر

بانہال؍؍امراض قلب میں مبتلا مریضوں کے لیے بانہال میں ایک طبی کیمپ کا انعقاد سب ضلع ہسپتال بانہال میں کیا گیا جو کہ گوری ہیلتھی ہارٹ پروجیکٹ کی جانب سے سر انجام دیا گیا جس میں بانہال سے تعلق رکھنے والے امراض قلب میں مبتلا قریب ایک سو مریضوں کی طبی جانچ کی گئی اور اس کے ساتھ ساتھ ان مریضوں کی مفت طبی جانچ اور ٹیسٹ اور کچھ مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی۔بانہال میں اس نوعیت کا ایک پہلا طبی کیمپ منعقد کیا گیا اور اس موقع پر سب ضلع ہسپتال بانہال کی جانب سے بھی ایک ٹیم وہاں موجود رہی اور ساتھ ہی بانہال کے ایک سماجی کارکن الیاس بانہالی نے اپنا اہم کردار نبھایا اور یہاں کے لوگوں نے اس طبی کیمپ کے منعقد ہونے پر ان کی سراہنا کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی بانہال کے اندر ایسے طبی کیمپوں کا انعقاد کیا جائے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا