جموں میں مکمل جیت وادی کشمیر کے 20حلقوں میں بیس سیٹوں پرکانٹے کی ٹکر ہوگی /گپتا
سرینگر؍؍جموں وکشمیرکے ہرایک علاقے میں کنول کھلنے کاعندیہ دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئرلیڈر نے کہاکہ ڈی ڈی سی الیکشن کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی دوسری سیاسی پارٹیوں کووادی کشمیر میں کئی حلقوں میں کانٹے کی ٹکر دے دی اور کئی حلقوں میں اس سے کامیابی بھی ملنے کے امکانات ہے لوگوں کا گھروں سے باہرآنااور بھارتیہ جنتا پارٹی کوہرایک علاقے میں پولنگ اسٹیشن ہوناہماری سب سے بڑی جیت ہے جموں وکشمیرکے عوام نے وزیر اعظم پربھروسہ کرتے ہوئے ڈی ڈی سی الیکشن میں شرکت کرکے نہ صرف ووٹ کااستعمال کیابلکہ پاکستان حریت کانفرنس اور گپکار الائنس کوایک واضح پیغام دے دیا کہ اب جموں وکشمیرکے لوگوں کونہ ڈرایادھمکایاجاسکتاہے اور نہ ہی ان کا استحصال ہوگا ۔جموں وکشمیر میں ڈی ڈی سی الیکشن کے پرُامن طور پر اختتام پذیرہونے کو خوش آ ئیندقرار دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئرلیڈر اور ڈی ڈی سی الیکشن انچارج وبوت گپتا نے کہا کہ جموں وکشمیرکے ہرایک علاقے میں اب کنول کھلے گا جس طرح سے لوگوں نے ڈی ڈی سی الیکشن کے دوران اپنے گھروں سے باہرآ کرووٹ کااستعمال کیااس سے یہ عیاں ہوتاہے کہ جموں وکشمیرکے لوگوں نے وزیراعظم ہند نریندر مودی کے ہر ایک فیصلے کومن وعن تسلیم کرلیا ۔بی جے پی کے سینئرلیدر نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہرایک علاقے میں بالعموم اور وادی کشمیر میں بالخصوص پولنگ ایجنٹ دستیاب ہوناپارٹی کی سب سے بڑی جیت ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی جہاں جموں میں بر پور کامیابی حاصل کریگی وہی وادی کشمیرمیں دوسری پارٹیوں کے امیدواروں کوکانٹے کی ٹکردینے کے ساتھ ساتھ کئی حلقوں میں جیت بھی درج کریگی ۔انہوںنے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی ے ڈی ڈی سی الیکشن کے دوران جموں وکشمیرکے عوام کااعتماد جیت لیاہے اور لوگوں نے وزیراعظم ہند نریندر مودی پر پوری طرح سے بھروسہ کرلیاہے انہوںنے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی کامیابی کاایک راز یہ بھی ہے کہ اس پارٹی کو جموں وکشمیرمیں مضبوط مستحکم بنانے کے لئے پارٹی کے بیس افراد نے اپنی جانیں بھی نچھاور کی انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیرکے کئی لیڈران چین اور پاکستان کی بولی بولنے سے بھی گریز نہیں کیاکرتے تھے اور ایک ایساماحول انہوںنے قائم کیاتھاجہاں ڈرو خو ف کے سوا کچھ بھی نہیں دکھائی دے رہاتھا تا ہم بھارتیہ جنتا پارٹی نے پی ڈی پی کے گڈ اورسابق وزراعلیٰ کے گھر میں گھس کر نہ صرف ترنگا بلکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کاجھنڈا بھی لہرایااور لوگوں نے ڈھول بجنے کے ساتھ ہی رقص کابھی مطاہراہ کیا۔بی جے پی کے سینئرلیڈر نے کہاکہ جس طرح سے لوگ اپنے گھروں سے باہرآ ئے اور اپنے ووٹ کااستعمال کیاوہ ا س بات کی عکاسی ہے کہ جموں وکشمیرکے لوگوں نے پاکستان حریت کانفرنس اور گپکار الائنس کے نام واضح پیغام دیاکہ وہ تشدد سے جہاں نفرت کررہے ہے وہی اب انہیں ڈرانے دھمکانے اور ان کا استحصال کرنے کی کسی کواجازت نہیں دی جائیگی ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئرلیٰدر نے کہاکہ لوگوں کا گھروں سے باہرآنااور اپنے ووٹ کااستعمال کرنا جمہوریت کی جیت ہے اور جموں وکشمیرکے لوگوں نے وزیراعظم کے ہرایک فیصلے کومن وعن تسلیم کرلیاہے ۔انہوں نے کہاکہ لوگوں نے تعمیروترقی امن اور خوشحالی کوووٹ دیاہے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئرلیڈر نے کہاکہ وادی کشمیرمیں بیس حلقوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی دوسرے امیدواروں کوکانٹے کی ٹکر دیگی ۔انہوںنے کہاکہ بدعنوان اور بے ضابطگیوں میں ملوث لوگوں کواب حساب دیناہوگا اور جموں کشمیرکے لوگوں نے ووٹ کااستعمال کرکے دنیاکویہ دکھادیاکہ وہ جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں۔ پارٹی کے سینئر لیڈر نے کہاکہ جموں وکشمیرکاعوام مبارک باد کامستحق ہے کہ ڈی ڈی سی الیکش میںآٹھ مرحلوں میں نہ کوئی سنگباری ہوئی نہ کہی گولی چلی امن دن بدن قائم ہوتا جارہاہے اور جموں وکشمیرکے لوگ امن ترقی اور خوشحالی کے منتظر ہیں جو انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی فراہم کریگی ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے ذاتی طور پر پرامن طریقے سے ڈی ڈی سی الیکشن اختتام پذیرہونے پرجموں وکشمیرکے لوگوں کومبارک باد پیش کی ہے ،جبکہ وزیرداخلہ نے بھی جموں کشمیرکے لوگوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیرمن امن ترقی اور خوشحالی اب لوگوں کے قدم چومے گی ۔