جنوبی کشمیر کے4اضلاع میں ایک روز قبل ہی انٹرنیٹ سروس معطل
کے این ایس
سرینگر؍؍ جموںو کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیو لوپمنٹ کونسل( ڈی ڈی سی) انتخابات کے آٹھویں اور آخری مرحلے سے ایک روز قبل ہی جنوبی کشمیر کے 4اضلاع میںپھر ایک بار انٹرنیٹ سروس کو معطل کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر مقامی لوگوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔جمو ںو کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے آخری اور آٹھویں مرحلے کو منعقد کرنے سے ایک روز قبل ہی جنوبی کشمیر کے4اضلاع جن میں پلوامہ،شوپیان،اننت ناگ اورکولگام اضلاع شامل ہیں،میں صبح گیارہ بجے کے قریب انٹرنیٹ سروس پر روک لگایا گیا ہے ۔جس کی وجہ سے یہاں کے طلباء کار باری افراد،صحافیوں ،کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔مقامی لوگوں نے انٹرنیٹ سروس پر بار بار روک لگانے پر نوجوانوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔سنیچر کو جموں کشمیر کے باقی علاقوں کے علاوہ جنوبی کشمیر کے کئی بلاکوں میں آخری مرحلے کے تحت ووٹ ڈالے جائیں گے ۔آٹھویں مرحلے کے ساتھ ہی جموں وکشمیر میں ان انتخابات کا عمل مکمل ہو جائے گا۔مزکورہ انتخابات کو کل آٹھ مراحل میں تقسیم کیا گیا تھا جن میں سینکڑوں کی تعداد میں مختلف سیاسی پارٹیوں اور آزاد امیدوار وں نے حصہ لیا تھا اور انتظامیہ ان انتخابات کو پر امن طور منعقد کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جہاں جنوبی کشمیر میں ایک امیدوار کو چھوڑکر کسی بھی جگہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔