اجتماعی نقطہ نظر کی نشاندہی کرنے کیلئے اہم اشارے فراہم کئے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍آل انڈیا کنفیڈریشن برائے ایس سی،ایس ٹی اور او بی سی جموں وکشمیر اکائی کی جانب سے ذرائع ابلاغ سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ریاستی صدر آر کے کلسوترہ نے کنفیڈریشن کی جانب سے ایس ٹی، ایس سی ایکٹ کمیٹی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اجتماعی نقطہ نظر کی نشاندہی کرنے کیلئے اہم اشارے فراہم کئے۔اس موقع پر جموں وکشمیر کی انتظامیہ کی کی جانب سے ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے نفاذ کیلئے ہائی پاور وجی لینس اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔وہیں کلسوترہ نے ایل جی اور جموں وکشمیر انتظامیہ کا کمیٹی کیلئے شکریہ ادا کیا۔انہوںنے کہاکہ یہ کنفیڈریشن کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا۔انہوںنے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اس کمیٹی کے ملنے کی معیاد کو چار ماہ کیا جائے جسے چھ ماہ رکھا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ایس ٹی،ایس سی ایکٹ ایک دیرینہ مطالبہ تھا جسے پورا کیا گیا ہے۔اس موقع پر اشتیا ق بھٹی ،موہندر کمار ،محمد عبداللہ چوہدری، لکشمن بھگت اور رومیش کیتھ موجود تھے۔